10:27 am
فلم ’’دی ڈونکی کنگ‘‘ اسپین میں دھوم مچانے کیلئے تیار

فلم ’’دی ڈونکی کنگ‘‘ اسپین میں دھوم مچانے کیلئے تیار

10:27 am

سیول (این این آئی)جنوبی کوریا میں پذیرائی حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی اینیمیٹڈ فلم ’’دی ڈونکی کنگ‘‘ اب اسپین میں بھی دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔عزیز جندانی کی سیاست پر مبنی اس مزاحیہ فلم کو پاکستان بھر میں بیحد پسند کیا گیا تھا اور اب اسپین میں اس فلم کو 50 اسکرینز پر ریلیز کیا جائے گا، جبک تین زبانوں میں اس فلم کی نمائش ہوگی۔اسپین میں ریلیز ہونے والی اس فلم کے ٹریلز بھی ریلیز کیے جاچکے ہیں۔ واضح رہے کہ دی ڈونکی کنگ پہلی پاکستانی فلم ہے جو اسپین میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔اس حوالے سے عزیز
 
جندانی کا کہنا تھا کہ ہم بیحد خوش ہیں کہ دی ڈونکی کنگ کو دنیا بھر میں پسند کیا جارہا ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اچھی کہانی اور اداکاری کے ساتھ فلم کو توجہ مل ہی جاتی ہے، لیکن ہم یہاں روکیں گے نہیں، اسپین سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔دی ڈونکی کنگ کا اسپین میں پریمیئر رواں سال 4 اکتوبر کو ہوگا۔

تازہ ترین خبریں