06:22 pm
وینا ملک شوبز خواتین کو دوپٹے پہنانے کےلئے میدان میں آگئیں

وینا ملک شوبز خواتین کو دوپٹے پہنانے کےلئے میدان میں آگئیں

06:22 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اداکارہ وینا ملک کہتی ہیں کہ وہ شوبز میں کام کرنے والی خواتین کے دوپٹا اوڑھنے کے حق میں ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں وینا ملک کا کہناتھا کہ خیبر پختونخوا میںجب طالبات کو زبردستی حجاب اوڑھنے کی بات ہوئی تو میں اس کے خلاف تھی لیکن میں چاہتی ہوں
کہ طالبا ت از خود چادر اوڑھ لیں۔ وینا ملک نے ایک بار پھر کہا کہ اداکاری کےلئے کسی حد تک بھی جاسکتی ہوںاور اداکاری کرتے وقت وہی لباس پہنوں گی تو کردار کے اعتبار سےموزوں ہو گا۔وینا ملک نے دعویٰ کیا کہ انھیں اب بھی بھارت سے کام کی پیشکش ہو رہی ہے تاہم اب وہ اپنے ہی ملک میں کام کرنےکوترجیح دیں گی۔

تازہ ترین خبریں