07:42 am
اقرا عزیز نے رنگ گورا کرنے والی کریم کے اشتہار میں کام کرنے سے کیوں انکارکیا؟ وجہ سامنے آگئی

اقرا عزیز نے رنگ گورا کرنے والی کریم کے اشتہار میں کام کرنے سے کیوں انکارکیا؟ وجہ سامنے آگئی

07:42 am

کراچی(این این آئی) معروف اداکارہ اقرا عزیز نے رنگ گورا کرنے والی کریم کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا۔متنازع بیانات اور حرکات کی وجہ سے شہرت رکھنے والے اقرا عزیز کے منگیتر و اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی اور اقرا عزیز کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے اقرا کی جانب سے رنگ گورا کرنیوالی کریم کے اشتہار میں کام نہ کرنے کی وجہ بھی بتائی۔یاسر حسین نے تصویر کیساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہ بات سب کو بتانا اس لئے ضروری ہے کہ کیوں کہ یہ ایک بہترین
 
کام ہے، گزشتہ روز اقرا نے رنگ گورا کرنے والی کریم کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا باوجود اس کے کہ وہ لوگ معاشرے میں فرق پیدا کرنے کی مد میں کثیر رقم کی پیشکش کر رہے تھے۔یاسر حسین نے اقرا عزیزکی جانب سے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کو جرات مندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بالکل صحیح قدم اْٹھایا کیوں کہ بے شک کسی گورے کو کالے پر اور کالے کو گورے پر فضیلت نہیں، ساتھ ہی یاسر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے جیسا بنایا ہے اس میں خوش رہیں۔

تازہ ترین خبریں