08:25 am
میشا شفیع کیخلاف قانونی گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ ، اداکار علی ظفر نے بڑا اقدام اٹھا لیا

میشا شفیع کیخلاف قانونی گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ ، اداکار علی ظفر نے بڑا اقدام اٹھا لیا

08:25 am

لاہور( این این آئی )اداکار و گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔لاہور کی مقامی عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں علی ظفر نے موقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی عدالت میں زیر سماعت ہے اور فیصلہ ہونے تک گلوکارہ کو بیان بازی سے روکا گیا ہے لیکن عدالتی احکامات کے باجود میشا شفیع نے میڈیا پر بیان بازی کی لہٰذاگلوکارہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ایڈیشنل سیشن جج امجد علی نے میشا شفیع سے 7اکتوبر تک جواب طلب
 
کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبریں