04:11 pm
اکشے کمار اداکارہ مایا علی کو اپنی فلم میں لینا چاہتے تھے

اکشے کمار اداکارہ مایا علی کو اپنی فلم میں لینا چاہتے تھے

04:11 pm

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول اداکار اکشے کمار کی جانب سے خوبصورت پاکستانی اداکارہ کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے میں دلچسپی ظاہر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ معروف پاکستانی اداکارہ مایا علی نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں اکشے کمار نے اپنی کسی فلم میں کاسٹ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ مایا علی اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی خود ہی تصدیق کےلئےسامنے آئی ہیں اور انھوںنے کہا ہے کہ یہ خبریں دوبئی میں شائع کیے گئے
ایک پرانے انٹرویو سے باہر آئی ہوں گی۔جس میں انھوںنے بتایا تھا کہ اکشے انھیں اپنی فلم میں لینا چاہتے تھے اور وہ آڈیشن کےلئے بھارت بھی گئی تھیںلیکن پھر پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنےپر پابندی لگا دی گئی۔ایک خبر رساں ادارے نے2016میں بھی مایا علی کے بارے میں رپورٹ شائع کی تھی کہ وہ آڈیشن دینے کےلئے بھارت گئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں