08:53 am
اب تک جتنا بھی گایا ہے دل سے گایا ہے ، سائرہ نسیم

اب تک جتنا بھی گایا ہے دل سے گایا ہے ، سائرہ نسیم

08:53 am

لاہور( این این آئی)نامورگلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ اب تک جتنا بھی گایا ہے دل سے گایا ہے اور اس کے نتائج بھی سب کے سامنے ہیں ،سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے اورمیں بھی ہر ہر لمحے موسیقی کے رموز سیکھنے کیلئے کوشاں رہتی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ گلوکاری میرا جنون اور پروفیشن ہے اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ معیاری کام کروں اور اپنے پرستاروں سے داد وصول کروں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ صاف ستھری شاعری پر مبنی گیت پیش کئے ہیں اور جب تک
 
موسیقی کے شعبے سے وابستہ ہوں اسی پر گامزن رہوں گی ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ میں نے بھرپور محنت کر کے اپنا نام کمایا ہے اور میں اپنے پرستاروں کی شکر گزار ہوں جن کی تحسین سے مجھے حوصلہ ملتا ہے او رمیرے اندر مزید لگن سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبریں