04:50 pm
پہلی محبت ساتویں کلاس میں ہوئی، صنم سعید کا انکشاف

پہلی محبت ساتویں کلاس میں ہوئی، صنم سعید کا انکشاف

04:50 pm

اسلام آباد ( آن لائن )اداکارہ صنم سعید نے کہا کہ پہلی محبت ساتویں کلاس میں ہوئی، اس کے بعد 17سال کی عمر میں دل ٹوٹا اورپھر میں نے فیصلہ کیا کہ اب اس چکر میں نہیں پڑنا۔ایک پروگرام انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بچپن میںجب کھیلتی تھی تو ہمیشہ ہدایت کارہ بنتی تھی لیکن اب ہدایت کاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ زندگی میں نظم وضبط اپنی امی سے سیکھا، ان کے والدین نے انہیں کبھی کسی چیز سے ڈرایا نہیں کیونکہ وہ چاہتے تھے
کہ ہم سب بہن بھائی پراعتماد زندگیاں گزاریں اس لیے انہیں کبھی کسی چیز سے خوف نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ بچے بہت پسند ہیں، افسوس ہوتا ہیکہ ان کے بچے اپنی نانی کو نہیں دیکھ سکیں گے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ نانی دادی کے بغیر بچپن بہت بورنگ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گھر میں کبھی بیٹی اور بیٹے میں فرق نہیں کیا گیا سب کو برابر سمجھا گیا۔

تازہ ترین خبریں