10:10 am
کشمیری بچوں کے بارے میں سوال پر مہوش حیات نے حد درجہ سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیا بیان دے دیا

کشمیری بچوں کے بارے میں سوال پر مہوش حیات نے حد درجہ سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیا بیان دے دیا

10:10 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مہوش حیات ہمیشہ ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔کبھی اسکینڈلز تو کبھی فلمیں اور کبھی یتیم بچوں اور دیگر فلاحی کاموں کے لیے۔مگر سوچنے کی بات یہ ہے کہ یہ سبھی سٹارزاور فلاحی شخصیات موم بتی مافیا کی طرح اس وقت کیوں غائب ہوتی ہیں جب فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق اور معصوم بچوں کی بات ہوتی ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے بھی اس وقت تک کشمیر ایشو پر بولنے کے حوالے سے چپ سادھے رکھی جب تک کہ آئی فون الیون اور اس کے کپڑے میچ ہونے کی ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے درگت نہیں بنا ڈالی۔اب مہوش حیات سے بھی کشمیر پر سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔
صدارتی تمغہ امتیاز لینے والی مشہور اداکارہ مہوش حیات جو ماضی میں ہمیشہ سیاسی امور، حقوق نسواں اور مسئلہ کشمیر پر کھل کر بات کرتی ہیں تاہم حال ہی میں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران وہ کشمیر کے سوال پر جواب دینے سے گریزاں کر گئیں، جس کے بعد ہر کوئی انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔مہوش حیات ایک ایونٹ میں موجود تھیں جب صحافی کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سوال کیاگیا کہ جیسے انہوں نے یتیموں کی کفالت کا ذمہ اٹھایا ہے، کیا وہ کشمیر کے بچوں کی کفالت کا بھی ذمہ اٹھائیں گی؟ جس کے جواب میں اداکارہ مہوش حیات نے جواب سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔اس جواب پراداکارہ پر تنقیدوں کے نشتر برسنا شروع ہو گئے ہیں اور ہر کوئی تنقید کر رہا ہے جس کے بعد اداکارہ مہوش حیات نے ٹویٹر پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے وضاحت کی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سیاق و سباق سے ہٹ کر لی جا رہی ہے، میں عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر پر کھل کر بات کرتی آرہی ہوں اور کرتی رہوں گی، میرے آگے کے بہت بڑے منصوبے بھی ہیں۔مہوش نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ یہ ایک فلاحی تقریب تھی اور مجھ سے درخواست کی گئی تھی کہ میں سیاسی گفتگو سے پرہیز کروں، تاکہ ان یتیم بچوں سے توجہ نہ ہٹے جن کی مدد کرنے میں اس ایونٹ میں پہنچی تھی۔

تازہ ترین خبریں