04:13 pm
غیرملکی اداکارہ نے بالی ووڈ کی چکاچوندحقیقت سب کے سامنے بیان کردی

غیرملکی اداکارہ نے بالی ووڈ کی چکاچوندحقیقت سب کے سامنے بیان کردی

04:13 pm


اسلام آباد(ویب ڈیسک )سویڈیش اداکارہ ایلی اورم نے انکشاف کیاہے کہ بالی ووڈ میں کام کے دوران انہیں بھی دیگراداکارائوں کی طرح کاسٹنگ کائوچ کاسامناکرناپڑا ،تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ایلی اورم نے انٹرویوکے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ انہیں بالی ووڈ میں کا م کے دوران کاسٹنگ کائوچ کابھی سامناکرناپڑا۔انٹرویوکے دوران انہوں نے بالی ووڈ کی چکاچوندنگری کی اصل حقیقت پوری دنیاکے سامنےبیان کردی۔ اداکارہ نے بتایا
کہ ایک بار وہ ایک ڈائریکٹر سے ملنے کے بعد ہاتھ ملاکر باہر جانے لگیں تو ڈائریکٹر نے انگلی سے ان کی ہتھیلی پر خارش کی۔ ’ میں کچھ سمجھ نہیں پائی ، میں نے اپنی ایک سہیلی سے پوچھا کہ کیا ہندوستان میں ہاتھ ملانے کا یہ کوئی نیا طریقہ ہے؟ اس پر میری سہیلی نے کہا کیا اس نے سچ میں ایسا کیا؟ تب اس نے بتایا کہ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ تمہارے ساتھ سونا چاہتا ہے۔‘اداکارہ نے بتایا کہ یہ واقعہ پیش آنے کے بعد انہیں بہت حیرت ہوئی اور وہ ہر انسان کو یاد کرنے لگیں جن کے ساتھ انہوں نے ہاتھ ملایا تھا۔ایلی اورم کے مطابق بالی ووڈ میں انہیں غیر ملکی ہونے کے باعث امتیازی سلوک کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کے باعث انہیں بہت زیادہ پریشانیاں اٹھانا پڑیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ میں اپنے قد کاٹھ، دانتوں اور لمبے بالوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا ، انہیں اپنا وزن کم کرنے کیلئے بھی کہا گیا ، ’ مجھے اپنے بالوں سے بہت زیادہ پیار تھا لیکن مجھے کہا گیا کہ انہیں کٹوادوں کیونکہ ان بالوں کے ساتھ میں آنٹی لگتی ہوں۔‘

تازہ ترین خبریں