06:59 am
وینا ملک کا نریندر مودی اور آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ

وینا ملک کا نریندر مودی اور آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ

06:59 am

کراچی (نیوز ڈیسک ) اداکارہ وینا ملک نے بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے والے نریندر مودی اور انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وینا ملک نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ آر ایس ایس کے غنڈے پورے بھارت میں دندناتے پھرتے ہیں اورمسلمانوں پر بلاوجہ تشدد کر کے شہید کر دیتے ہیں۔ وینا ملک نے اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا
کہ پورے خطے میں دہشتگردی جاری ہے اس لئے آرایس ایس اور مودی سمیت پابندی عائد کردینی چاہیے۔اداکارہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں تقریر کے دوران معصوم کشمیریوں کو قتل کرنے والے مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

تازہ ترین خبریں