01:14 pm
ٹک ٹاٹ سٹاراوراداکارہ سونالی پھوگاٹ کاالیکشن میں حصہ لینے کافیصلہ

ٹک ٹاٹ سٹاراوراداکارہ سونالی پھوگاٹ کاالیکشن میں حصہ لینے کافیصلہ

01:14 pm

چندی گڑھ (ویب ڈیسک )بھارتی ریاست ہریانہ کی اسمبلی کی 90میں سے 75سیٹوں کے حصول کے لیے بھارتی حکمراں جماعت اپنی مخالف جماعتوں کوکوئی موقع نہیں دیناچاہتی اس لیے بی جے پی چن چن کرمعروف شخصیات کوٹکٹ دے رہی ہے ،بھارتی حکمراں جماعت نے ٹک ٹاک سٹاراوراداکارہ سونالی پھوگاٹ کوآدم پورکے حلقہ سے انتخابات لڑانے کافیصلہ کیاہے ،سونالی پھوگاٹ کے مخالف اس حلقے سے کانگریس کے امیدوارکلدیپ بشنوئی ہیں ۔کلدیپ بشنوئی ایک پرانے سیاستدان ہیں اورانہیں
پچھلے الیکشن میں 47فیصدووٹ حاصل کیے تھے جب کہ ان کے مخالف نے 33فیصدووٹ حاصل کیے تھے ۔سونالی کاتعلق بھوٹان کے ایک گائوں جوکہ فتح آبادضلع میں ہے سے تعلق ہے ان کی شادی سنجے پھوگاٹ سے ہوئی جن کادسمبر2016میں انتقال ہوگیاتھا،سونالی کی بڑی بہن کی شادی بھی پھوگاٹ فیملی میں ہوئی ہے ان کی بہن کی شادی سنجے کے بڑے بھائی سے ہوئی ان کی 2دوسری بہنیں اوربھائی بھی شادی شدہ ہیں سونالی کی سات سال کی بیٹی ہے۔سونالی اداکارہ بنناچاہتی تھیں انہوں نے اپنی کیرئیرکاآغاز دوردرشن ٹی وی کے ایک ہریانوی پروگرام سے کیا۔ان کوشہرت زی ٹی وی کے پروگرام سے ملی جس میں انہوں نے نواب شاہ کی بیوی کاکرداراداکیاتھا۔

تازہ ترین خبریں