04:31 pm
وقار ذکاءکے شو میں ایسا شرمناک منظر ٹی وی پر دکھا دیا گیا

وقار ذکاءکے شو میں ایسا شرمناک منظر ٹی وی پر دکھا دیا گیا

04:31 pm


اسلام آباد(ویب ڈیسک )ٹی وی میزبان وقارذکاء نےسوشل میڈیاکے ذریعے شہرت پائی اوراکثراپنی متنازع حرکتوں کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں وہ ان دنوں نجی ٹی وی چینل پرچیمپئنز کے نام سے ایک شوکی میزبانی کررہے ہیں جس میں حصہ لینے والی لڑکیوں کو ایک ایسا غیر معمولی کام کرنا ہوتا ہے
جس سے ان کی ہمت کا مظاہرہ ہو سکے یعنی ” ڈئر “ (Dare)کرنا ہو تا ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں وقا ر ذکاءکے سامنے ایک نوجوان لڑکی سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس بیٹھی ہے جس سے ٹی وی ہوسٹ سوال کرتے ہیں کہ آپ کیا کر سکتی ہیں ؟ جس پر لڑکی جواب دیتی ہے کہ میں ایسا ڈئر کر سکتی ہوں جو آپ کے شو میں پہلے کبھی نہیں ہوا ہو گا ، وقار ذکاءلڑکی سے حیرت زدہ چہرے کے ساتھ پوچھتے ہیں کہ ایسا کیا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا ۔‘‘لڑکی جواب دیتی ہے کہ’’ بس ایساکچھ ہے جو کہ آپ کے شو میں پہلے کبھی نہیں ہوا ،وقار ذکاءکے باربار اصرار کرنے اور لڑکی کے بتانے سے انکار پر تجسس بڑھتا چلا جاتا ہے تاہم لڑکی آخر میں ٹی وی ہوسٹ کو اپنے ”ڈئر“ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہتی ہے کہ ” آپ بیڈ (بستر)منگوا دیں جس پر وقار ذکاءکہتے ہیں کہ ” میں یہاں پر بستر لگواؤں ، بستر لگوا کر کیا ہو گا ؟ لڑکی جواب دیتی ہے کہ پھر میں آپ کے ساتھ ” ڈئر“(Dare)، کروں گی ۔“وقار ءبات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ” میں بستر پر آؤں گا اور آپ میرے ساتھ کیا کریں گی ، میں بستر منگواؤں اور اس پر بیٹھوں یا پھر لیٹوں ؟ جس پر لڑکی کہتی ہے کہ آپ اس بستر پر لیٹیں گے ، ٹی وی ہوسٹ جواب دیتے ہیں کہ میں لیٹوں گا اور اس کے بعد آپ میرے ساتھ ” ڈئر“ کریں گی اور وہ کیا ہوگا ، لڑکی آخر میں بولتی ہے کہ جب میں وہ تو جب میں کروں گی تو آپ کو خود ہی پتا چل جائے گا ۔“

تازہ ترین خبریں