04:46 pm
 حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نے ان کی گٹار بجاتے ہوئے ویڈیو وائرل  کردی

حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نے ان کی گٹار بجاتے ہوئے ویڈیو وائرل کردی

04:46 pm

اسلام آباد( آن لائن )حمزہ علی عباسی صرف ایک بہترین اداکار ہی نہیں ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر سیاست اور مذہب دونوں ہی پر اپنی رائے دینے کے لیے کافی فعال بھی رہتے ہیں۔لیکن حمزہ علی عباسی کے پاس ایک ایسا ٹیلنٹ بھی ہے جس کے بارے میں شاید سب نہیں جانتے۔حمزہ صرف ایک بہترین اداکار ہی نہیں بلکہ ایک اچھے موسیقار بھی ہیں جن کی ایک وائرل ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے۔ حمزہ علی گٹار بجانے میں بھی مہارت رکھتے ہیں؟ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا
جب اداکار کی اہلیہ نیمل خاور نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر حمزہ علی عباسی کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گٹار بجا رہے ہیں۔حمزہ علی عباسی نے گٹار پر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجائی، جسے مداح بیحد پسند کررہے ہیں۔یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی سے قبل اداکار احد رضا میر نے بھی قومی ترانے کی دھن گٹار پر بجائی تھی، جسے مداحوں کی بیحد داد ملی۔ان دونوں اداکاروں کی موسیقی کا انداز ضرور مختلف ہے تاہم دونوں ہی کے اس ٹیلنٹ کو سراہا گیا۔خیال رہے کہ حمزہ علی عباسی اور احد رضا میر ایک ساتھ 2018 کی فلم 'پرواز ہے جنون' میں کام کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں