08:57 am
مہوش حیات اور احسن خان کی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کہ جس نے دیکھا کانوں کو ہاتھ لگا لیے

مہوش حیات اور احسن خان کی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کہ جس نے دیکھا کانوں کو ہاتھ لگا لیے

08:57 am

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ اور صدارتی تمغہ امتیاز جیتنے والی مہوش حیات کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس پر ہر کوئی تنقید کر رہا ہے۔ معروف اداکارہ مہوش حیات نے ساتھی اداکار احسن خان کے ہمراہ 7 ویں ہم ایوارڈز کی تقریب میں پرفارم کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ اداکار کے ساتھ 5 سال بعد ہمراہ سٹیج پر پرفارم کیا۔ ایوارڈ شو میں اداکارہ کی پرفارمنس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا لیکن مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس پرفارمنس سے قبل ریہرسل کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔ البتہ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ کو ان کے لباس اور ڈانس دونوں کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
اس ویڈیو میں مہوش حیات گلابی رنگ کے لباس میں نظر آئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے مہوش حیات کے لباس کے انتخاب کے ساتھ ساتھ ڈانس کے انداز پر بھی تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ کیا یہ معاملہ پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا؟ جبکہ انہوں نے لکھا کہ شرم آنی چاہیے، آپ مسلمان ہیں، بھارتیوں کی نقل کرنا بند کریں۔ وائرل ہونے والی ویڈیو کو کسی نے فحاشی کی تشہیر قرار دیا جبکہ ایک صارف کے مطابق انہیں مہوش حیات سے اس قسم کی امید نہیں تھی۔اس موقع پر ایک صارف نے احسن خان پر بھی تنقید کی کہ وہ ایسا ڈانس بھی کرتے ہیں اور رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی۔ان کے مطابق ڈانس کا یہ انداز اور گانے کا انتخاب ہراساں کرنے کی جانب اکسانا ہے۔البتہ کچھ صارفین نے دونوں اداکاروں کے ڈانس کو پسند بھی کیا۔ انہوں نے شو میں دونوں اداکاروں کی پرفارمنس کو سراہاتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مداح مہوش حیات کو بےحد پسند کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں