11:57 am
رابی پیرزادہ کی حکومت سے کتے کے کاٹے کی ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کی اپیل

رابی پیرزادہ کی حکومت سے کتے کے کاٹے کی ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کی اپیل

11:57 am

لاہور( این این آئی)گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ نے حکومت سے لاہور سمیت ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں صحت کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں ،اب اعلانات اور دعوئوں سے آگے بڑھ کر عملی کام کرکے بھی دکھایا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ میرے پڑوسی کے بیٹے کو کتے نے کاٹ لیا تھا لیکن لاہور جیسے شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین دستیاب نہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولتیں نا پید ہیں اوراس جانب
 
خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ کتے کی کاٹے کی ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔