06:12 pm
 مہوش حیات نے تھامس ڈریو کے پاکستان سے جانے پراداسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہارکیا

مہوش حیات نے تھامس ڈریو کے پاکستان سے جانے پراداسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہارکیا

06:12 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )برطانوی سفارتکار تھامس ڈریو پاکستان میں 4 سال ذمہ داریاں نبھانے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس روانہ ہوگئے۔اداکارہ مہوش حیات نے تھامس ڈریو کے پاکستان سے جانے پراداسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہارکیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرمہوش حیات نے لکھا ’’وہ نہ صرف ایک بہترین سفارت کار ہیں جنہوں نے پاک اینگلو تعلقات کے لئے بہت کچھ کیا، بلکہ ایک عزیز دوست بھی ہیں‘‘۔تھامس ڈریو کی تعریف میں اداکارہ نے مزید لکھا
کہ میں ان کی حس مزاح اور کرکٹ پر ہماری بات چیت کو یاد کروں گی۔اداکارہ نے برطانوی سفارتکار کی اگلی پوسٹنگ کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان سپر لیگ دیکھنے آئیں گے۔مہوش کی ٹویٹ کے جواب میں ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تھامس ڈریو نے لکھا ’’پاکستان چھوڑنے پر میں بھی اداس ہوں، مجھے پاکستان کے باصلاحیت ٹیلنٹ سے متعارف کروانے، تعلیم اور دیگر معاملات کیلئے کام کرنے اور آپ کی دوستی کیلئے شکریہ‘‘۔تھامس ڈریو نے بھی مہوش کے مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پاکستان سے جاتے ہوئے تھامس ڈریو نے ائرپورٹ سے کی جانے والی ٹویٹ میں پاکستان میں گزارے جانے والے 4 سالوں کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے شمالی علاقہ جات میں کھینچی جانے والی تصویر شیئر کی۔