05:35 pm
آصف غفور نے نیلم منیر کے آئٹم سانگ پر کیا کہہ دیا ، جانیں

آصف غفور نے نیلم منیر کے آئٹم سانگ پر کیا کہہ دیا ، جانیں

05:35 pm

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ٹوئٹر صارف کے پیغام پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی میدان میں آگئے اور اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے صارف کی طبیعت ٹھیک ٹھاک طریقے سے صاف کر دی ۔ صارف کو جواب دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ’’کہ پہلی تصویر : یہ آئٹم سانگ فلم میں کردار کے مطابق ایک بھارتی لڑکی نے کیا، اس آئٹم سانگ کا سیاق و سباق جاننے کے لیے آپ فلم بھی دیکھ سکتے ہیں، دوسری تصویر میں دکھائی جانے والی جگہ جی ایچ کیو نہیں ہے۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہے اسلام آباد میں نہیں ہے۔ اور ایسا کوئی ایونٹ آئی ایس پی آر کے لیے منعقد نہیں کیا گیا ‘‘۔خیال رہے کہ اپنے اس آئٹم سونگ پر اداکارہ نیلم منیر کا کہنا تھا
کہ ’’ میں فلم ”کاف کنگنا” میں آئٹم سانگ کرنے کے لیے صرف اس لیے راضی ہوئی کیوں کہ یہ آئی ایس پی آر کا پراجیکٹ ہے، یہ میرے فلمی کیرئیر کا پہلا اور آخری آئٹم سونگ ہے، میں جو بھی کرتی ہوں اس کا فخریہ اظہار بھی کرتی ہوں، پاکستان کے لیے میری جان بھی حاضر ہے اور مجھے اُمید ہے شائقین فلم میری یہ فلم دیکھنے سینما گھر ضرور جائیں گے ‘‘۔