09:52 am
نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی صلاحیتو ں کا اظہارکررہے ہیں، نادیہ علی

نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی صلاحیتو ں کا اظہارکررہے ہیں، نادیہ علی

09:52 am

لاہور(این این آئی)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ و نادیہ علی نے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی صلاحیتو ں کا اظہارکررہے ہیں،کوئی میوزک میں اپنا ہنر دکھا رہا ہے توکوئی سپورٹس میں، کوئی سائنس کے تجربات کرتا نظر آتا ہے توکوئی ایکٹنگ کے جلوے بکھیر رہا ہے۔ایک انٹرویو میں نادیہ علی نے کہا کہ بظاہر تو اس وقت ہمارے ہاں سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ ترمنفی ہے لیکن اس کا بھرپورفائدہ اٹھانے کے لئے اگرمثبت اندازمیں کام کیا جائے توہماری فلم ہی نہیں بلکہ پوری شوبز انڈسٹری کوبے حد فائدہ پہنچ سکتا ہے۔نادیہ علی نے کہا کہ
 
دنیا بھرمیں سوشل میڈیا کوبہت اہمیت حاصل ہے، خاص طورپرنوجوان نسل توسوشل میڈیا کے ذریعے مختلف شعبوں میں ایسے حیرت انگیزکارنامے انجام دے رہی ہے کہ اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،کوئی میوزک میں اپنا ہنر دکھا رہا ہے توکوئی سپورٹس میں، کوئی سائنس کے تجربات کرتا نظر آتا ہے توکوئی ایکٹنگ کے جلوے بکھیر رہا ہے۔