04:59 pm
ماورا حسین کو اپنے خوابوں کا شہزادہ مل گیا منگنی اور شادی کا اعلان کب ہونیوالا ہے،جانیں

ماورا حسین کو اپنے خوابوں کا شہزادہ مل گیا منگنی اور شادی کا اعلان کب ہونیوالا ہے،جانیں

04:59 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستانی اداکارہ ماوراحسین کی سوشل میڈیاپروائرل ہونےو الی تصاویرکے بعدافواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ بہت جلد باقاعدہ رشتے کااعلان کرنیوالی ہیں ۔سوشل میڈیاپرگردش کرنیوالی خبروں کے مطابق ماوراحسین کو آخرکار اپنے دوست افضل لغاری کی صورت میں اپنی محبت مل گئی ،دونوں کوکئی مقامات پرساتھ دیکھاگیا
جب کہ افضل کراچی میں منعقد ہونیوالے پاکستان فیشن ویک میں بھی موجودتھے جہاں ماوراحسین نے فہدمصطفیٰ کے ساتھ ریمپ پرواک کی ۔ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق افضل لغاری اسلام آباد کے رہائشی اوررئیل اسٹیٹ کے بزنس سے وابستہ ہیں اس کے علاوہ وہ لنکس ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں بطورڈائریکٹر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ماورا اور افضل واقعی دوست ہیں یا دونوں کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے اس حوالے سے فی الحال ماورا کا کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔ تاہم ان کے مداح جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ ماورا کا جیون ساتھی کون ہوگا۔

تازہ ترین خبریں