04:45 pm
فلم ـ" انداز اپنا اپنا " کی شوٹنگ کے دوران عامر،سلمان ، روینہ اور کرشمہ آپس میں ناراض تھے

فلم ـ" انداز اپنا اپنا " کی شوٹنگ کے دوران عامر،سلمان ، روینہ اور کرشمہ آپس میں ناراض تھے

04:45 pm

ٓممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) 1994کی بالی ووڈ فلم " انداز اپنا اپنا " کو بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیڈی کی تاریخ کا ایک شاہکار قرار دیا جاتا ہے۔اس فلم میں عامر خان ، روینہ ٹنڈن، سلمان خان اور کرشمہ کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے اور سنجیدہ کرداروں کے ساتھ ساتھ کامیڈی ایکٹنگ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ گزشتہ دنوں ممبئی میں اس فلم کی ریلیز کے 25سال مکمل ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک انتہائی دلچسپ انکشاف کیا۔ روینہ کا کہنا تھا
کہ اگرچہ اس فلم میں سارے کردار سکرین پر ایک دوسرے کے ساتھ مکمل ہم آہنگ اور مستیاں کرتے ہوئے دکھائی دیے لیکن آپ کو جان کر حیرت ہو گی کہ ہم چاروں (عامر ،سلمان ، کرشمہ اور میں) ایک دوسرے سے ناراض تھے اور شوٹنگ کے علاوہ ایک دوسرے سے بالکل بھی بات چیت نہیں کر رہے تھے۔روینہ نے کہا کہ ہم سب نے مزے بھی بہت کیے اور جھگڑے بھی۔ ایک سین ایسا بھی تھا جب مجھے اور کرشمہ کو ایک پلر کے ساتھ رسیوں سے باندھ دیا گیا۔ جب یہ سین فلما دیا گیا تو ڈائریکٹر رجی نے کہا کہ میں تم دونوں کو اس وقت تک نہیں کھولوں گا جب تک ایک دوسرے سے بات نہیں کرو گی۔ انھوںنے کہا کہ اتنی شدید ناراضگی کے باوجود فلم کا سپر ہٹ ہوجانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہم کمال کے اداکار تھے۔ روینہ کا کہناتھا کہ فلم انڈسٹری میں اداکاروں کی اناپرستی، اختلافات ، گھمنڈ اور غصے کا رویہ کئی دہائیوں پرانا ہے۔

تازہ ترین خبریں