03:08 pm
 کرتارپورراہداری کاافتتاح ،بھارتی اداکارہ کپتان کے گن گانے لگیں

کرتارپورراہداری کاافتتاح ،بھارتی اداکارہ کپتان کے گن گانے لگیں

03:08 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ 9نومبرکوسکھ برادری کے مذہبی پیشواباباگرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پرکرتارپور راہداری کاافتتاح کرکے تاریخ رقم کردی ،اگرچہ کرتارپورراہداری کے تقریب میں سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ ،سدھو اوراداکارسنی دیول سمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی تھی اورانہوں نے بھی پاکستانی وزیراعظم کاشکریہ اداکیاتھا،
تاہم اب ایک اوربھارتی اداکارہ پونم کورنے کرتارپورراہداری کھولنے پروزریراعظم کاشکریہ اداکیاہے ۔بھارتی اداکارہ پونم کور نے کرتارپور راہداری کھولے جانے پر وزیر اعظم عمران کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس راستے سے سکھ برادری کے لوگ اپنے روحانی پیشوا کی زیارت کرنے آئیں گے۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سکھ اداکارہ پونم کور نے اسلام آباد میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کے دوران کرتارپور راہداری کھولے جانے پر پاکستانی قدم کی تعریف کی۔پونم کور کا کہنا تھا کہ راہداری کھولے جانے سے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا اور اس قدم سے سب سےزیادہ سکھ برادری مستفید ہوگی۔ہونم کور کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے حسین یادیں لے کر بھارت جا رہی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے فردوس عاشق اعوان کا بھی شکریہ ادا کیا۔