11:55 am
پاکستان کے نامور اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی شوبز میں واپسی

پاکستان کے نامور اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی شوبز میں واپسی

11:55 am

لا ہور (نیوز ڈیسک )پاکستان کے نامور اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر پر ان کی سابق اہلیہ نے رواں سال جولائی میں جنسی تشدد کرنے اور دھوکا دینے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد محسن عباس حیدر کے کیریئر کو بھی کافی نقصان پہنچا۔اداکار پر نہ صرف عام لوگوں نے تنقید کی
بلکہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی ان کے خلاف نظر آئیں۔محسن عباس حیدر کو ان الزامات کے بعد نجی ٹی وی چینل پر شو 'مذاق رات' سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا جبکہ ان 3 ماہ میں وہ کسی پروجیکٹ میں کام کرتے ہوئے بھی نظر نہیں آئے۔البتہ اب اداکار اپنے نئے گانے کے ساتھ شوبز میں دوبارہ انٹری کررہے ہیں۔محسن عباس حیدر کا نیا گانا 'روح' جلد ریلیز ہونے جارہا ہے، جس کے پوسٹرز اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے۔

تازہ ترین خبریں