09:21 am
فضاء علی اپنی پہلی فلم میں پرستاروں کو اپنی اداکاری سے متاثر نہ کر سکیں

فضاء علی اپنی پہلی فلم میں پرستاروں کو اپنی اداکاری سے متاثر نہ کر سکیں

09:21 am

لاہور( این این آئی)اداکارہ فضاء علی اپنی پہلی فلم میں ہی ناکامی سے دوچار ہو گئیں۔ اداکارہ فضاء علی نے رائٹر و ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمر کی فلم ’’ کاف کنگنا‘‘ میں انجلی کا کردار ادا کیا لیکن وہ اپنے کام سے پرستاروں کو متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں ۔ فلم 25اکتوبر کو نمائش کے لئے سینمائوں گھروں میں پیش کی گئی
 
اور فلم کی کامیابی کے حوالے سے ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے فلم کی کامیابی یا ناکامی کی صورت میں مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا عندیہ دے رکھا ہے ۔