11:07 am
فہد صلاح الدین سے فہد مصطفیٰ کا سفر انجانے میں ہی طے ہو گیا

فہد صلاح الدین سے فہد مصطفیٰ کا سفر انجانے میں ہی طے ہو گیا

11:07 am


لاہور( این این آئی) فہد صلاح الدین سے فہد مصطفیٰ تک کا سفر انجانے میں ہی طے ہو گیا ، سکول اور کالج میں میرا اصل نام فہد صلاح الدین ہی ہے مگر ایک ڈرامہ سیریل میں فہد کے ساتھ مصطفیٰ کا اضافہ ہوا اور پرستار مجھے اسی نام سے پکارنے لگے ۔ایک انٹر ویو میں فہد مصطفیٰ نے کہا کہ شوبز میں آنے کے بارے میں نہیں سوچتا تھا بلکہ میری یہی سوچ ہوتی تھی کہ میں نے ایک لاکھ روپے ماہانہ کمانا ہے ، قسمت مجھے شوبز میں لے آئی اور مجھے میری سوچ اور خیال سے بڑھ کر
 
دولت اور شہرت ملی جس پر رب کی ذات کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموںاور فلموں میں بھی کام کیا ہے لیکن نجی ٹی وی کے شونے مجھے حقیقی معنوں میں فہد مصطفیٰ بنایا ۔

تازہ ترین خبریں