02:52 pm
ریسٹورنٹ کے ملازم سے بدتمیزی ،علی رحمان نے کیاوجہ بتادی ،جانیں

ریسٹورنٹ کے ملازم سے بدتمیزی ،علی رحمان نے کیاوجہ بتادی ،جانیں

02:52 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ناموراداکار علی رحمان کی 23نومبرکی دوپہرکوٹوئٹر پراچانک ایک ویڈیووائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک ملٹی نیشنل فوڈ چین کے ایک ملازم سے انتہائی غصے اورتحکمانہ لہجے میں بات کرتے دکھائی دے رہے تھے
۔مختصردورانیے کی ایک ویڈیومیں علی رحمان خان کی میکڈونلڈ ملازم سے بدتمیزی سے بات کرنے کی ویڈیوسامنےآتے ہی وائرل ہوگئی تھی اورمحض ایک منٹ میں ٹوئٹر پریہ معاملہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیاتھا،علیٰ رحمٰن نے مختصر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس بات پر فخر کیا کہ ان کی ویڈیو فوری وائرل ہوگئی اور وہ جو مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے وہ ہو گیا۔علیٰ رحمٰن نے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ دراصل انہوں نے ریسٹورنٹ ملازم سے مل کر ویڈیو ایک آگاہی مہم کے لیے بنائی۔اداکار نے کہا کہ وہ اس ویڈیو کے ذریعے دراصل ملک میں بااثر افراد کی جانب سے عام افراد سے کی جانے والی بدتمیزی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا چاہتے تھے۔علی رحمٰن کا کہنا تھا کہ وہ اس ویڈیو کے ذریعے’تم جانتے ہو، میں کون ہوں؟‘ کلچر کے خلاف مہم چلانا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں رائج وی آئی پی کلچر کے خلاف ہیں اور اس حوالے سے مہم چلانا چاہتے ہیں۔ساتھ ہی اداکار کا کہنا تھا کہ عام طور پر عوام وی آئی پی کلچر کے خلاف ہوتے ہیں اور اس پر تھوڑی بہت آواز بھی اٹھائی جاتی ہے، تاہم سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر اس حوالے سے منظم آواز نہیں اٹھائی جاتی۔علی رحمٰن نے مداحوں کو بھی کہا کہ وہ ان کا ساتھ دیں اور ’وی آئی پی‘ کلچر کے خلاف ان کی اور ’میکڈونلڈ‘ کی جانب سے شروع ہونے والی مہم میں ان کا ساتھ دیں۔

تازہ ترین خبریں