07:59 am
سامنے بیٹھے لوگوں کو جگت بازی سے ہنسانا ایک مشکل فن ہے ‘ امانت چن

سامنے بیٹھے لوگوں کو جگت بازی سے ہنسانا ایک مشکل فن ہے ‘ امانت چن

07:59 am

لاہور( این این آئی)سینئر کامیڈین اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ اپنے سامنے بیٹھے ہوئے لوگوں کو جگت بازی سے ہنسانا ایک مشکل فن ہے اور بہت کم لوگو ںکو اس پر عبور حاصل ہے ، نا مناسب جملوں کے ذریعے مزاح پیدا کرنے والوں نے اس فن کو نقصان پہنچایا ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ کامیڈی کے نام پر ایسی جگتوں کا استعمال کیا جائے جس سے کوئی بھی شخص اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھ کر ڈرامہ دیکھنے میں شرمندی محسوس کرے ۔ اسٹیج ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے اصلاح
 
ہونی چاہیے اور ماضی میں اس کی مثالیں موجود ہیں ۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ میر ے منہ سے کبھی بھی ایسی کوئی بات نہ نکلے جس سے فیملی کو ایک دوسرے سے شرمندگی محسوس ہو ۔ میں جگتوںکے ساتھ اپنے جسم کی حرکات سے بھی لوگوں کو محظوظ کرتا ہوں اور میرے اس فن کو بھی بیحد پذیرائی ملی ہے ۔