02:02 pm
معروف ماڈل ایمان سلیمان نے اپنی شادی کااعلان کردیا

معروف ماڈل ایمان سلیمان نے اپنی شادی کااعلان کردیا

02:02 pm

لاہور(ویب ڈیسک)ملکی فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل ایمان سلیمان نے سوشل میڈیاکے ذریعے اپنی شادی کااعلان کردیا،ماڈل ایمان سلیمان نے حال ہی میں انسٹاگرام پرایک طویل پوسٹ کے ذریعے مداحوں کوشادی کی خبرسنائی ۔ایمان سلیمان نے اپنی پوسٹ میں ایک مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے بتایاکہ اب بہت جلد اپنے دوست سے شادی کریں گی ،ماڈل نے کہاکہ میں اپنے دوست جمیل سے شادی کروں گی جوکہ ایک بہت اچھالڑکاہے
۔اورساتھ ہی ماڈل نے مداحوں کودونوں کے لیے دعاکرنے کوبھی کہا،معروف ماڈل ایمان سلیمان کی انسٹاگرام کی طویل پوسٹ سے اندازہ ہورہاہے کہ یہ شادی کے فیصلے میں تذبذب کاشکارہیں ۔ایمان سلیمان نے جن کے ساتھ شادی کااعلان کیاہے وہ ان کے دوست ہیں۔اور پیشے کے اعتبار سے ایک مارشل آرٹسٹ ہیں۔معروف ماڈل ایمان سلیمان سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم زندگی تماشہ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جس کے آئندہ سال ریلیز کیے جانے کی توقع ہے۔معروف ماڈل سوشل میڈیا پر سماجی مسائل پر گفتگو کرنے سے کبھی نہیں گھبراتیں بلکہ وہ سوشل میڈیا پر سماجی مسائل کے حوالے سے بات چیت کرنے میں کافی سرگرم دکھائی دیتی ہیں۔چند ماہ قبل ماڈل ایمان سلیمان کو لکس اسٹائل ایوارڈز میں بیسٹ ایمرجنگ ٹیلینٹ کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا جس سے وہ دستبردار ہوگئی تھیں اور یہ اعلان بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر ہی کیا تھا۔ماڈل ایمان سلیمان نے حال ہی میں اپنے بال بے حد مختصر کرا کر سب کو حیران کردیا تھا اور اس وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

تازہ ترین خبریں