10:33 am
ہمایوں نے پاک فوج پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں لکھا ” ہمارے پاس تم ہو

ہمایوں نے پاک فوج پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں لکھا ” ہمارے پاس تم ہو

10:33 am

لا ہور (نیوز ڈیسک )سوشل میڈیا پراداکارہمایوں سعید اورڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کی ایک تصویربہت وائرل ہے جس پر ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو” میں ہمایوں کی اداکاری کے تناظر میں دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔یہ دوستانہ تصویر دراصل ایک خاص موقع پر لی گئی تھی
جو ہمایوں سعید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی اور بتایا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات ہمیشہ خوشگوار رہتی ہے۔میجرجنرل آصف غفور کی تعریف کرتے ہوئے ہمایوں نے مزید لکھا ” ایک بہت ہی نرم مزاج اورعاجز انسان، جو بہت ہی پرجوش ہیں اور میڈیا ممبران کا احترام اور ان کی عزت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں عزت اور خوشیاں دے “۔ہمایوں نے پاک فوج پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں لکھا ” ہمارے پاس تم ہو”۔