11:06 am
معروف ماڈلز بہنوں کے والد کا 15 ارب روپے کا گھر مسمار کرنے کا حکم

معروف ماڈلز بہنوں کے والد کا 15 ارب روپے کا گھر مسمار کرنے کا حکم

11:06 am


لاس اینجلس (این این آئی)نامور سپر ماڈل بہنوں جی جی اور بیلا حدید کے والد اور امریکا کے پراپرٹی ٹائیکون محمد حدید کے تقریباً 10 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم سے بننے والے گھر کو لاس اینجلس کی عدالت نے گرانے کا حکم دے دیا۔پہاڑی پر 30 ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر بننے والے محل نما اس پرتعیش میگا مینشن میں آئی میکس سینما سمیت لگڑری زندگی کے تمام لوازمات بھی شامل کیے جارہے تھے۔ماڈلز کے والد نے تعمیر کے بعد اس محل نما گھر کو اربوں روپے میں بیچنے کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا۔لاس اینجلس عدالت کے جج
 
نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ میگا مینشن آس پاس موجود دیگر جائیدادوں کے لیے واضح خطرہ ہے۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک انجینئر نے تعمیر کو ناقص قرار دیا۔جج نے ریمارکس دیے کہ 'اگر یہ گھر گرا تو یہ قریب واقع دیگر تعمیرات کو بھی ساتھ لے ڈوبے گا'، جس پر محمد حدید نے کہا کہ ان کی تعمیر ایک ملی میٹر بھی نہیں سرکی اور نہ ہی یہ پڑوسیوں کے لیے خطرہ ہے۔طویل قانونی جنگ کے دوران سپر ماڈلز کے والد نے دو سال قبل 2017 میں کہا تھا کہ اس گھر کو گرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہ ہمیشہ قائم رہے گا۔امریکی عدالت کے حکم کے بعد مہنگے ترین گھر کو گرانے میں 6 ماہ کا عرصہ اور لاکھوں ڈالر لاگت آئے گی۔

تازہ ترین خبریں