01:42 pm
ن لیگ کے رکن اسمبلی کا حریم شاہ کے ساتھ ہوٹل  میں رقص کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی   رکن اسمبلی  کے دوست حریم شاہ پر پیسے بھی  لٹاتے رہے

ن لیگ کے رکن اسمبلی کا حریم شاہ کے ساتھ ہوٹل  میں رقص کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی  رکن اسمبلی  کے دوست حریم شاہ پر پیسے بھی  لٹاتے رہے

01:42 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ جب دفترخارجہ میں کرسی پربیٹھیں تواس وقت ایک کہرام مچ گیاکہ ملک کے اتنے حساس دفترمیں رسائی کس نے دی ۔اس سلسلے میں تحقیقات بھی شروع ہوئیں جنہیں بعدمیں روک دیاگیااس کے بعدٹک ٹاک سٹارکی فائرنگ کی ویڈیووائرل ہوئی لیکن کسی نے چوں تک نہ کی اس سے ٹک ٹاک سٹارکومزیدحوصلہ ملااوراب ان کی پاکستان مسلم لیگ ن کےگلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی محمدامین کے
ساتھ ایک ڈانس کی ویڈیوسوشل میڈیاکی زینت بنی ہوئی ہے ویڈیومیں محمدامین حریم شاہ پرنوٹ نچھاورکررہےہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی ہوٹل میں ایک رقص کی محفل ہے جس میں حریم شاہ گلوکاروں کے گانوں پر محو رقص ہیں اور رکن اسمبلی ان کے ساتھ رقص میں مصروف ہیں اور اس دوران محمد امین کے دوست حریم شاہ پر پیسے لٹاتے رہے۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد رکن اسمبلی محمد امین نے کہا ہے کہ ویڈیو کچھ ماہ پرانی ہے، حریم شاہ کلچر شو میں آئی تھیں اور میں نے بھی وہاں رقص کیا۔

تازہ ترین خبریں