07:35 am
اگر شاہ رخ خان پوچھ لیتے تو شادی کرلیتی، کاجول

اگر شاہ رخ خان پوچھ لیتے تو شادی کرلیتی، کاجول

07:35 am

ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ اگر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اُنہیں شادی کے لیے پروپوز کرتے تو میں اُن سے شادی کرلیتی۔گزشتہ دِنوں بھارتی اداکارہ کاجول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُن کے مداح اُن سے سوال کر رہے تھے اور کاجول اُن کے سوالوں کے جواب دے رہی تھیں۔ اِس سیشن کے دوران مداحوں نے کاجول سے اُن کے
فلمی ساتھی اداکار یعنی شاہ رخ خان سے متعلق سوال کیے، ایک مداح نے سوال کیا کہ ’اگر آپ اپنے شوہر یعنی اجئے دیوگن سے نہیں ملتیں تو کیا آپ شاہ رخ خان سے شادی کرتیں؟مداح کے اِس سوال کے جواب میں کاجول نے بھی دلچسپ جواب دے دیا، اداکارہ نے لکھا کہ ’اگرشاہ رخ خان پوچھ لیتے تو۔۔؟ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کو اجئے دیوگن یا شاہ رخ خان میں سے کسی ایک کو اپنی فلم میں ساتھی اداکار لینا پڑے تو آپ کس کو لیں گی؟ اِس سوال کے جواب میں کاجول نے کہا کہ’صورتحال پر انحصار کرتا ہے۔‘

تازہ ترین خبریں