09:53 am
مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر طویل خاموشی سے ثابت ہو گیا عالمی ضمیر سویا نہیں مردہ ہو چکا ہے : شاہدہ منی

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر طویل خاموشی سے ثابت ہو گیا عالمی ضمیر سویا نہیں مردہ ہو چکا ہے : شاہدہ منی

09:53 am


لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر ایک بار پھر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ضمیر سویا نہیں ہوا بلکہ مردہ ہو چکا ہے ۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے 120روز سے نہتے کشمیریوں کو جبر اور بندوق کی نوک پر قید کر رکھا ہے لیکن عالمی دنیا کی جانب سے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ،طویل خاموشی سے واضح ہو گیا ہے کہ عالمی ضمیر سویا
 
نہیں بلکہ مردہ ہو چکا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی زبان پر بھی تالے لگے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر سطح پر سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت رکھے گی اور اللہ نے چاہا تو کشمیری کے معاملے پر ضرور کوئی معجزہ ہوگا ۔

تازہ ترین خبریں