05:30 pm
اداکارہ وینا ملک نے ایسی تصویر شیئرکردی کہ دیکھنے والے ہکا بکا رہ گئے

اداکارہ وینا ملک نے ایسی تصویر شیئرکردی کہ دیکھنے والے ہکا بکا رہ گئے

05:30 pm

لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ وینا ملک نے ایک بار پھر انٹرنیٹ پر طوفان برپاکردیااس بار ان کی ٹرولنگ کا نشانہ بنے ہیں حال ہی میں طلبہ یکجہتی مارچ کرنے والے اسٹوڈنٹس جنہوں نے اپنے منفرد انداز احتجاج کے باعث سوشل میڈیا پر خوب توجہ سمیٹی ہے۔
مظاہرے میں شریک سیاہ لباس میں ملبوس خاتون اور ان کےساتھیوں کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے ویناملک نے لکھا کہ ”بھینس پاگل ہو جائے تو بہت خطرناک ہوتی ہے اسی لیے وزیراعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی نواز شریف کی بھینیسں نیلام کردی تھیں۔اب یہ کس کی بھینس کھل گئی ہے“۔اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کپتان ہو تو عمران خان، کھلاڑی ہو تو مراد سعید!آج PTM طلباء کے روپ میں سڑکوں پر ہے طلباء یونین کی بحالی کے لئے مراد سعید کی مثالیں دی جا رہی ہیں ویسے تو فخر کی بات ہے لیکن مراد سعید نے طلباء یونین کی غنڈہ گردی کی وجہ سے یونین نہیں تحریک انصاف کی ISF بنائی تھی۔ میٹرک پاس ہوتا نہیں ان نشئی لوگوں سے انہوں نے سیاست دان بننا ہے.تنقید کے ساتھ وینا ملک طلبہ یکجہتی مارچ کے شرکا کو نصیحت کرنا بھی نہ بھولیں. ان کا کہنا تھا تعلیمی ادارے تعلیم کے حصول کیلئے رہیں تو بہتر ہے جس نے سیاست دان بننا ہے وہ سیاسی تعلیم حاصل کرے باقاعدہ سیاست کرے ناکہ اپنی غنڈہ گردی کیلئے، یونین بناکر دوسرے طلباءکا مستقبل تباہ کیوں کرنا چاہتے ہیں۔ بچو ماں باپ کی محنت کی کمائی ضائع مت کرو تعلیم پر توجہ دو۔

تازہ ترین خبریں