09:32 am
پاکستان کی انتہائی معروف خاتون خوفناک کار حادثے کا شکار، موقع پر ہی جاں بحق ہونے کی خبر آگئی

پاکستان کی انتہائی معروف خاتون خوفناک کار حادثے کا شکار، موقع پر ہی جاں بحق ہونے کی خبر آگئی

09:32 am

میری لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی انتہائی معروف خاتون خوفناک کار حادثے کا شکار، موقع پر ہی جاں بحق ہونے کی خبر آگئی ۔۔۔ سابق مس پاکستان یو ایس زینب علی حیدر میری لینڈ میں ٹریفک حادثے میں چل بسیں۔تفصیلات کے مطابق میری لینڈ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں سابق مس پاکستان زندگی کی بازی ہار گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی کہ ایک گاڑی حادثے میں الٹ چکی ہے۔
پولیس موقع پر پہنچی تو زینب علی جاں بحق ہو چکی تھیں۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔واقعے کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا۔روٹ ون پر موڑ مڑتے ہوئے زینب علی کی گاڑی بےقابو ہو کر حادثے کا شکار ہوئی،32 سالہ زینب علی سابق مس پاکستان یو ایس اور موجودہ آرگنائزر تھیں۔پولیس کے مطابق وہ حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔میری لینڈ اسٹیٹ پولیس پرنس جارج کاؤنٹی کی جانب سے حادثے کی تحقیقات سے متعلق بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔حادثے میں کسی اور گاڑی کو نقصان نہیں پہنچا۔

تازہ ترین خبریں