09:36 am
پاکستان کا وہ ڈرامہ جس نے بھارت میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے ، حیران کن نام سامنے آگیا

پاکستان کا وہ ڈرامہ جس نے بھارت میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے ، حیران کن نام سامنے آگیا

09:36 am


اسلام آباد( آن لائن )اداکار احد رضا میر کے ڈرامہ سیریل عہد وفانے بھارت میں بھی دھوم مچادی ۔اداکار احد رضا میر نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں کچھ بھارتی لوگوں سے پوچھاگیا کہ پاکستان کا پسندیدہ ڈرامہ کون سا ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامہ سیریل عہد وفا بہت شوق سے دیکھتے ہیں، احد رضا میر نے بھارتی اور پاکستانی مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ایک اداکار کے لیے اس سے بڑھ کر اورکچھ نہیں ہوتا کہ اس کے کام کو دوسرے ممالک میں بھی سراہا جائے ،ایک اداکار کے لیے
 
یہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔