10:21 am
میرے پاس تم ہو کی آخر ی قسط میں کیا ہونےوالا ہے ، حرا مانی نے بتا دیا

میرے پاس تم ہو کی آخر ی قسط میں کیا ہونےوالا ہے ، حرا مانی نے بتا دیا

10:21 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میرے پاس تم ہو کی آخر ی قسط میں کیا ہونےوالا ہے ، حرا مانی نے بتا دیا ۔۔حرا مانی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اُن سے پوچھا جا رہا ہے کہ ڈرامے کے اختتام میں کیا ہوگا ؟ جس پر حرا مانی کہتی ہیں کہ میں اس سوال سے تنگ آگئی ہوں تاہم ویڈیو بناتی خاتون کی جانب سے بار بار اصرار کئے جانے پر حرا مانی اچانک ہی بتا دیتی ہیں کہ ڈرامے کی آخری قسط میں سب مر جائیں گے۔ ڈراموں کی تاریخ میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والا ڈرامہ ’
میرے پاس تم ہو‘ نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ کیوں کہ اب تک پاکستانی کئی ڈرامے سپرہٹ رہے ہیں لیکن یہ واحد ڈرامہ ہے جوکہ ہر کسی کا موضوع بن گیا ہے۔ بہترین کہانی اور ہمایوں سعید ، عائزہ خان اور حرا مانی کی اداکاری نے جس طرح سے اپنے کرداروں کو نبھایا ہے دیکھنے والوں پر ایک سحر سا طاری کردیا ہے۔کہانی اور اداکاری کے بعد جس نے اس ڈرامے کو اصل پہچان دلائی ہے وہ خلیل ارحمان قمر کے لکھے بول ہیں جنہیں سن کو ہر کوئی اُن کی صلاحیتوں پر داد دیئے بنا نہیں رہ رہا۔ ڈرامہ اب اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ مقبولیت کے پیش نظر ڈرامہ کی آخری قسط سنیما گھروں میں بھی دکھائی جائے گی۔ ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے سوشل میڈیا تجزیہ کار اپنی قیمتی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ کوئی کہ رہا ہے کہ عائزہ مر جائے گی تو کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمایوں مر جائے گا۔ لیکن اس بار ڈرامے میں ٹیچر کا کردار ادا کرنے والی حرا مانی نے ڈرامے کی آخری قسط سے متعلق راز افشا کردیا۔ واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’ میرے پاس تم ہو‘ میں ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی، عائزہ خان، حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈرامے کو نامور مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے جسے ندیم بیگ ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ ڈرامہ کی آخری قسط رواں ماہ 25 جنوری کو ٹیلی ویژن اور سنیما گھروں میں 8 سے 10 بجے تک نشر کی جائے گی۔