05:57 am
شان سب سے زیادہ پیسے کمانے والے پاکستانی فنکار

شان سب سے زیادہ پیسے کمانے والے پاکستانی فنکار

05:57 am

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ، سیف اعوان)فلمسٹار شان کو کون نہیں جانتا ،1990سے اب 2020تک شان پاکستانی فلم انڈسٹری کے سب سے ہائی ریٹڈ ہیرو کے طور پر خود کو منوا چکے ہیں۔ نہ صرف اردو بلکہ پنجابی فلموں میں بھی شان ایک لمبی ریس کا گھوڑا ثابت ہوئے۔اور ابھی تک اتنے
ہی ہینڈ سم اور جازب نظر ہیں جتنا کہ تین دہائیاں پہلے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے پاکستانی اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ شان ان دنوں جیو ٹی وی چینل پر ایک مارننگ شوکررہے ہیں ۔جس کا معاوضہ انھوںنے پچاس لاکھ روپے موصول کیا ہے۔