06:12 am
اصلحان خاتون عزم و ہمت سے اعلیٰ مقام پالینے والی ایک بے مثال اداکارہ

اصلحان خاتون عزم و ہمت سے اعلیٰ مقام پالینے والی ایک بے مثال اداکارہ

06:12 am

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ، سیف اعوان)ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں اسلحان خاتون کا کردار نبھانے والی اس خوبصورت اداکارہ کا اصلی نام گلسیم علی ہے۔یہ بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی ایک ترک خاتون ہیںیہ روز نامی بلغاریہ کے ایک قصبے میں 1993میںپیدا ہوئیں جہاں پر ترک اقلیت آباد ہے۔گلسیم سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں، خاص طور پر انسٹا گرام پر ان کی مقبولیت بے حد 
زیادہ ہےجہاں ان کے فالوورز کی تعداد تین لاکھ تیس ہزار ہےوہ اپنے اکائونٹ پر 2013سے اب تک مسلسل پوسٹنگ کررہی ہیں۔ان کا کیرئیربھی سوشل میڈیا سٹار کے طور پر ہی شروع ہوا جہاں یہ بلاگز لکھتی اور اپنی سلیفی اپ لوڈ کرتی تھیں۔ان کو اپنے پرسنل لائف سٹائل پر بلاگنگ اور ذاتی تصاویر سے ہی شہرت مل گئی۔گلسیم علی کو بلغاریہ میں منعقد ہونے والے ایک سپر ماڈل کمپیٹیشن میں بطور ماڈل منتخب کر لیا گیا۔گلسیم الحان علی کو بلغاروی کے علاوہ، ترک ،انگیریزی اور جاپانی زبان پر بھی عبور حاصل ہے۔ گلسیم نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2012کی ایک ٹی و ی سیریز سے کیا۔گلسیم اپنے اکلوتے بھائی کی اکلوتی بہن ہی ہیں۔27سالہ گلسیم تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔جبکہ اداکاری کے علاوہ وہ موسیقی اور رقص کی بھی دلدادہ ہیں۔2014میں انھیں مشہو رترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں اسلحان خاتون کا کردار ملا ۔جو تاتار قبیلے کے سردار جاندا رصاحب کی بیٹی ہے۔اسلحان کے دل میں ارطغرل کی محبت جاگ اٹھتی ہے لیکن ارطغرل کے شادی سے انکار پر اسلحان اپنی خواہش سے دستبردار ہوجاتی ہے