07:29 am
اداکارہ میرا کی مالی امداد کی درخواست منظور۔۔ اداکارہ کو ہر ماہ کتنے ہزار روپے وظیفہ ملا کرے گا؟جانیں

اداکارہ میرا کی مالی امداد کی درخواست منظور۔۔ اداکارہ کو ہر ماہ کتنے ہزار روپے وظیفہ ملا کرے گا؟جانیں

07:29 am

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستانی اداکارہ میرا کی جانب سے دی جانے والی مالی امداد کی درخواست منظورکر لی گئی ہے۔نجی چینل کے مطابق میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ میرا کو لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے پانچ ہزار روپے کی امداد دی جائے گی۔ اداکارہ میرا بینک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ سے پانچ ہزار روپے کی امداد حاصل کرسکیں گی۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ میرا
نے مالی امداد کے لیے لاہورآرٹس کونسل میں درخواست جمع کرائی تھی جس میں انہوں نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے مالی امداد کی اپیل کی تھی۔فارم میں اداکارہ میرا نے ڈی ایچ اے میں اپنا ذاتی گھراور7 افراد زیرکفالت ظاہرکئے تھے۔فارم میں اداکارہ میرا نے اپنی عمر 43 سال اور تجربہ 25 سال ظاہر کیا کیاتھا۔لاہور آرٹس کونسل نے ضرورت مند فنکاروں کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں۔ ہر ضرورت مند فنکار کو پانچ ہزار روپے فی کس کے حساب سے بینک آف پنجاب سے ملیں گے۔