10:38 am
ارطغرل غازی کے فنکاروں کو گھڑسواری سیکھنا پڑی

ارطغرل غازی کے فنکاروں کو گھڑسواری سیکھنا پڑی

10:38 am

تاریخ کے اس شاہکار کی حقیقی عکاسی کی خاطر نہ صرف ڈرامے کے مرکزی کرداروں بلکہ معاون کرداروں کےلئے بھی گھڑسواری یعنی ہارس رائیڈنگ کے ہنر سے اچھی طرح واقف ہونا بے حد ضرور ی تھا۔۔یہی وجہ تھی کہ ڈرامے کی پوری کی پوری کاسٹ نے پورے تین ماہ تک گھڑسواری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی ۔ڈرامے میں ارطغرل غازی کا مرکزی کردار نبھانے والے اینجن التان کہتے ہیں کہ انھوںنے تو کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ انھیں بھاگتے گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے پیچھے مڑ مڑ کر تیر چلانا پڑیں گے۔لیکن مسلسل محنت اور پریکٹس کے ذریعے وہ یہ سب کچھ بھی کر گزرے ۔ انھوںنے کہا کہ اداکار ہونے کا اصل لطف یہی ہے کہ آپ کو ہمیشہ ہی کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے۔اس ڈرامے میں جنگوں اور لڑائیوں پر مبنی لاتعداد ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں کرداروں کو جنگجوئوں کی طرح تلواریں چلاتے اور تیر برساتے ہوئےدیکھا جا سکتا ہ
ے۔یہ مناظر دیکھنے میں بڑے ہی شاندار اور لہو گرما دینے والے لگتے ہیں۔ ان مناظر میں تاریخ کا حقیقی رنگ بھرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ڈرامے کے کرداروں کو شمشیر زنی اور تیر برسانے کےلیےبھی باقاعدہ تربیت حاصل کرنا پڑی۔ اور یہ تربیت دینے لےلئے خصوصی طور پر قزاقستان سے ایک ٹیم منگوائی گئی۔

تازہ ترین خبریں