03:03 pm
بیوی نے معروف ٹک ٹاکرکے انتقال کی خبرپھیلادی،اہل محلہ جب ٹک ٹاکرعادل راجپوت کےگھرجمع ہوئےتوکیادیکھا۔

بیوی نے معروف ٹک ٹاکرکے انتقال کی خبرپھیلادی،اہل محلہ جب ٹک ٹاکرعادل راجپوت کےگھرجمع ہوئےتوکیادیکھا۔

03:03 pm

رحیم یار خان(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر لیاقت پور میں خاتون نے فالوورز حاصل کرنے کے لیے ٹک ٹاک پر شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبر دے دی۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب  کے ضلع رحیم یار خان کے شہر لیاقت پور میں خاتون نے فالوورز کی خاطر شوہر عادل راجپوت کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلادی، اہل علاقہ کی بڑی تعداد گھر کے باہر جمع ہوئی تو حقیقت سامنے آگئی۔خاتون نے ویڈیو میں رونے کی اداکاری کرتے
ہوئے بتایا کہ ’کار ایکسیڈنٹ میںشوہر جاں بحق ہوگئے ہیں۔‘خاتون کی روتی ہوئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور علاقہ مکینوں کا گھر کے باہر تانتا بندھ گیا جس کے بعد بہنوئی نے خاتون نے شوہر عادل راجپوت کے زندہ ہونے کی تصدیق کردی۔عادل راجپوت کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور عادل راجپوت کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی موت کی افواہ پر تعزیت کا اظہار کرنے لگے۔ویڈیو میں خاتون کا کہنا تھا کہ ’عادل نہیں رہے، عدنان کی کال آئی تھی، اس نے بتایا عادل کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے وہ نہیں رہے، میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوا؟۔’کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سچ جاننے کے بعد بتایا کہ ’عادل راجپوت کے انتقال کی خبر جھوٹی ہے۔‘