05:03 pm
ارطغرل غازی کے کردار روشان نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

ارطغرل غازی کے کردار روشان نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

05:03 pm



اسلام آباد (رپورٹ ۔۔۔سیف اعوان )ارطغرل غازی کے سب سے قریبی ساتھیوں میں سے ایک اور ٹی وی سیریل ارطغرل غاز ی کے پاکستانیوں کے ایک انتہائی پسندیدہ کردار دوان الپ نےآخر کار پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔ترک ٹی وی سیریل ارطغری غاز ی کے فنکاروں نے پاکستان میں اپنی بے پناہ مقبولیت اور شہرت کو دیکھتے ہوئے اپنے پاکستانی مداحوں سے کیاہوا وعدہ نبھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایک او ر ترک اداکار  دوان الپ آئندہ ہفتے پاکستان آرہے ہیں۔ترک ٹی وی سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کرداروں میں سے ایک دوان الپ بھی ہے
جو اپنی بہادر جنگجوانہ صلاحیتوں کی وجہ سے اطغرل غازی کی قریبی ترین شخصیات میں سے ایک ہے۔ لیکن شاید آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی۔ اگر ارطغرل غازی کی حقیقی تاریخ کے تناظر میں یہ کردار کہیں بھی موجود نہیں ہے۔ درحقیقت ٹی وی سیریل ارطغرل غازی کے پروڈیوسر نے ڈرامے میں کچھ کردار تو حقیقی ہی ڈالے ہیں۔ جن میں اطغرل غازی کے اپنے خاندان کے لوگ شامل ہیں لیکن ڈرامہ کو دلچسپ بنانے کےلئے اس ٹی وی سیریل میں کچھ فرضی کردارو ں کو بھی شامل کیا گیا ہے ،جن میں سے ایک دوان الپ بھی ہیں۔ دوان الپ کے نام کے سپیلنگ میں ہمیں انگلش الفا بیٹ Gبھی دکھائی دیتا ہے اس لئے کئی لوگ انھیں دوگان بھی کہتے ہیں جو کہ غلط ہے۔ ترک زبان کے تلفظ کے مطابق دوان کے نام میں موجود alphabet G سائلنٹ ہے۔ اس لئے ان کا نام دوان بولاجائے گا۔دوان الپ کا مطلب ہے ، پیدائشی سپاہی۔ اور اپنے نام کی طرح یہ ہر محا ذ پر اطغرل غازی کے شانہ بشانہ ہی لڑتے دکھائی دیے۔ اب ہم آپ کو اس کردار کی اصل زندگی کے حوالے سے کچھ دلچسپ اور معلوماتی باتیں بتانے والے ہیں۔ دوان الپ کا اصل نام چاوت چیتن گنارہے۔ چاوت فروری 1986میں ترکی کے شہر استنبول میں پیدا ہوئے۔انھوںنے استنبول کی میمارسن یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس سے گریجوایشن مکمل کی۔ وہ نہ صرف اداکار بلکہ پروڈیوسر بھی ہیں۔ وہ کئی فلموں اورڈراموں میں کام کیا ۔ جن میں لائف انفارمیشن ایک نمایاں سیریل تھی لیکن چاوت جیتن گنار کو بھی مرکزی شہرت ارطغرل غازی میں اپنے کردار دوان الپ سے ہی حاصل ہوا۔2010میں وہ ترکو حاذب نامی ایک خاتون سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے لیکن یہ شادی صرف دو ہی سال چل سکی اور پھر دونوں میاں بیوی میں علیحدگی ہو گئی۔لیکن ان کا دامیر علی نامی ایک بیٹااب بھی ان کے پاس ہی ہے۔

تازہ ترین خبریں