02:34 pm
مجھے معلوم نہیں تھا میرا ہر جملہ نیوز چینلز کی ہیڈ لائن بنے گا، جنت مرزا

مجھے معلوم نہیں تھا میرا ہر جملہ نیوز چینلز کی ہیڈ لائن بنے گا، جنت مرزا

02:34 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری زبان سے نکلا ہر جملہ نیوز چینلز کی ہیڈ لائنز بنے گا۔‘سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں جنت مرزا نے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ پہلے پیار دیتے ہیں اور جب کسی کو اُس پیار سے شہرت اور کامیابی مل جاتی ہے تو پھر اُسے گِرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔جنت مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ’میں نے
جاپان منتقل ہونے کی بات کیا کی، لوگوں نے مجھے اتنا پیار دیا کہ میں ساری رات خوشی سے سو نہ سکی۔‘ٹک ٹاک اسٹار نے شدید غصے کے انداز میں کہا کہ ’لوگ پہلے خود ہی اپنی محبت اور پیار سے بلندیوں تک پہچاتے ہیں اور پھر جب کسی شخص کو شہرت اور کامیابی ملتی ہے تو آپ ہی لوگ اُسے گِرانے کی کوشش کرتے ہیں۔‘اُنہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگ کسی شہرت نہ دیں یا پھر اُسے ڈپریشن کا مریض نہ بنائیں۔‘واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر ’سوال و جواب‘ کے وائرل ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو سوال کرنے کی دعوت دی تھی، اس ٹرینڈ میں شامل ہوتے ہوئے جنت مرزا کے مداحوں نے اپنی پسندیدہ ٹک ٹاکر سے مختلف سوالات کئے جس کے انہوں نے منفرد جواب دیے۔ایک صارف نے جنت سے پاکستان کے حوالے سے پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے لکھاتھا کہ وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی۔ پاکستان چھوڑنے کی وجہ انہوں نے یہاں کے لوگوں کی ذہنیت قرار دیا تھا۔خیال رہے کہ جنت مرزا گزشتہ دنوں ہی ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بنی ہیں، پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کا نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

تازہ ترین خبریں