02:39 pm
بڈھی کو بڈھی کہہ دیا تو کونسی قیامت آگئی۔۔۔پاکستانی ستاروں کے منفی جملے اور حملے

بڈھی کو بڈھی کہہ دیا تو کونسی قیامت آگئی۔۔۔پاکستانی ستاروں کے منفی جملے اور حملے

02:39 pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کچھ ایسے بھی جملے ہیں جو ہمیشہ کے لئے سلیبریٹیز سے جڑ جاتے ہیں اور پھر وہ منفی جملے سوشل میڈیا کے دماغ پر نقش ہوجاتے ہیں۔۔۔ایسے ہی کچھ جملے اور حملے ہم بھی نہیں بھولے- بشریٰ انصاری کا حملہ ماہ نور بلوچ پر عامر لیاقت کے ایک شو کے دوران بشریٰ انصاری نے صاف الفاظ میں کہا کہ ماہ نور بلوچ کو آپ خوبصورت کہہ سکتے ہیں لیکن اداکاروں میں شامل نہیں کر سکتے، وہ بہت خوبصورت ہے لیکن اب گھر پر ہے اور اداکاری اسے نہیں آتی۔۔۔ٹیلنٹڈ انسان کو ایک دھکا دیں وہ آگے بڑھ ہی جاتا ہے اور ہماری انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں
جو کام کئے جا رہے ہیں لیکن ان کا کہیں ذکر نہیں ہے- وینا ملک کا حملہ ماہرہ خان کی عمر پر فردوس جمال نے ماہرہ خان کو بڈھی اداکارہ کہا تو سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا اور ہر طرف فردوس جمال پر آوازیں اٹھائی جانے لگیں۔۔۔ایسے میں وینا ملک نے ٹوئٹ میں لکھا ــ’’بہت ہوگیا تماشہ۔۔۔فردوس جمال نے بڈھی کو بڈھی کہہ دیا تو کونسی قیامت آگئی۔۔۔لنڈے کے سپر اسٹارزــ‘‘ یہ منفی حملہ انہوں نے کیوں کیا اس کی وجہ سمجھ سے باہر ہے- حنا الطاف کا منیب بٹ کو اداکار ماننے سے انکار کچھ عرصہ پہلے تابش ہاشمی کے ایک شو میں حنا الطاف مہمان آئیں اور تابش نے ان سے پوچھا کہ کسی ایسے اداکار کا نام لیں جو صرف دکھنے کی وجہ سے اسکرین پر ہے ورنہ اسے اداکاری نہیں آتی تو حنا نے نام لیا منیب بٹ کا۔۔اس کے بعد بھی تابش اور حنا نے منیب کی بہت بڑی شادی کا مذاق بنایا اور ان کے اس جملے پر بھی ہنسے کہ ’’ جہیز خوری بند کرو‘‘۔۔۔اور پھر خود شادی کرلی۔۔۔یہ سب دیکھ کر ایمن اور منال کا بھی کافی سخت ری ایکشن آیا۔۔۔لیکن منیب نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا-

تازہ ترین خبریں