09:41 am
کوکیلا بین کی”رسوڑےمیں کون تھا”کے سوال کےساتھ واپسی،مدا"حوں کیلئے بڑی خوشخبری

کوکیلا بین کی”رسوڑےمیں کون تھا”کے سوال کےساتھ واپسی،مدا"حوں کیلئے بڑی خوشخبری

09:41 am

ممبئی (نیوز ڈیسک)کچھ عرصہ قبل “رسوڑے میں کون تھا ” پرمیمز بنانے والوں نے شاید ہی سوچا ہو کہ کوکیلا بین اپنے اسی سوال کے ساتھ پھرسے جلوہ گر ہونے والی ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق شائقین کے پرزوراصرار پر مقبول بھارتی ڈرامہ “ساتھ نبھانا ساتھیا” دوسرے سیزن کے ساتھ واپس آ رہا ہے۔یاد رہے کہ
کچھ عرصہ قبل انٹرنیٹ پر اس ڈرامے کے ایک منظر پرمبنی ویڈیو خاصی وائرل ہوئی تھی جس میں کوکیلا بین گوپی بہو اورراشی سے کوکرمیں سے چنے نکال کرخالی پریشر ککر چولہے پر چڑھانے کے حوالے سے تفتیش کررہی ہیںکوکیلا کے مکالموں کو بھارتی میوزک پروڈسر یش راج مکھاٹے نے ریپ سونگ میں تبدیل کردیا تھا، یش مختلف ویڈیو کلپس میں میوزک کا اضافہ کرکے اسے پرمزاح وپرلطف بنانے میں شہرت رکھتے ہیں۔ اسٹار پلس کی جانب سے ڈرامے کا پرومو ریلیز کردیا گیا ہے جس میں کوکیلا بین کا کردار نبھانے والی اداکارہ روپل پٹیل ایک بار پھر خاندانی جرگہ جمائے ” رسوڑے میں کون تھا” کا سوال اٹھا رہی ہیں لیکن اس بارمسئلہ کوکر میں سے چنے نکالنے کا نہیں بلکہ پرساد میں انڈہ ڈالنے کی بدشگونی کا ہےپرومو میں گہنا نامی ملازمہ کوکیلا بین کو بتاتی ہیں کہ پرساد میں نے بنایا تھا،کوکیلا کی جانب سے تمام اشیاء گنوانے پرگہنا کہتی ہے کہ انڈا میں نے نہیں ملایا تھا جس کے بعد کوکیلا بین سب کو بتاتی ہیں کہ پرساد میں انڈا شامل ہے ،ساتھ ہی پوچھتی ہیں،”گہنا جب رسوڑے سے باہر گئی تھی تب رسوڑے میں کون تھا؟”۔ ہانیہ عامر کی “رسوڑے میں کون تھا” ویڈیو وائرل اس سے قبل دکھائے جانے والے ساتھ نبھانا ساتھیا سیزن 2 کے گزشتہ پرومو میں بھی “رسوڑے میں کون تھا” کااشارہ دیا گیا تھا جب گوپی بہوکوکرکی سیٹی کی آوازپرکہتی ہیں ” شاید رسوڑے میں گہنا نے کوکرگیس پرچڑھادیا ہوگا “۔نئے سیزن میں مرکزی کرداروں میں سنیہا جیسن اورہرش نگرنظرآئیں گےڈرامہ ” ساتھ نبھانا ساتھیا” کی کہانی 2 کزنز گوپی اور راشی کی ہے جن کی شادی ایک ہی گھرمیں ہوتی ہے۔، راشی کو چالاک لیکن گوپی بہو کو نہایت ہی بھولی بھالی دکھایا گیا ہے جس کی سخت گیرساس کوکیلا بین اسے اپنے طریقے سے زمانے کے گُرسکھانے کا بیڑہ اٹھاتی ہے۔دوہزار 184 اقساط پر مشتمل یہ ڈرامہ سال مئی 2010 میں آن ائرہوا تھا اور جولائی 2017 میں اختتام پزیرہوا۔