06:23 pm
گلوکارعمیرجسوال نے منگنی والے دن ایساکیاکام کیاجس پراداکارہ ثناء جاویدغصے میں آپے سے باہرہوگئیں،بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا

گلوکارعمیرجسوال نے منگنی والے دن ایساکیاکام کیاجس پراداکارہ ثناء جاویدغصے میں آپے سے باہرہوگئیں،بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا

06:23 pm


کراچی (ویب ڈیسک )گزشتہ ماہ معروف اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے نامور گلوکار عُمیر جسوال کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے اپنی منگنی کے دن کُرتا شلوار پہننے کے بجائے جینز شرٹ پہن لی تھی جس کی وجہ سے ثنا اُن پر بےحد غصہ ہوئی تھیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمیر جسوال نے اپنی اور اداکارہ ثنا جاوید کی منگنی کے دن کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں جبکہ
گلوکار نے روزمرہ کی جینز اور ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔عمیر جسوال نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’یہ تصویر ہماری منگنی کے دن کی ہے، میں اس دن بہت جلدی میں تھا تو میں کُرتا شلوار پہن کر نہیں آیا تھا بلکہ جینز اور ٹی شرٹ میں ہی بائیک پر ثنا کے گھر پہنچ گیا تھا۔‘گلوکار نے بتایا کہ ’جب ثنا نے مجھے دیکھا تو وہ بہت غصہ ہوئی اور کہا کہ عمیر آج کے خاص دن پر تو اچھے کپڑے پہن کر آجاتے۔‘اُنہوں نےمزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ شدید غصے کے بعد جب ہم تصویر لینے لگے تو ثنا نے کہا کہ اب تو جیکٹ اُتار دو تاکہ ہماری تصویر اچھی آسکے۔‘دوسری جانب ثنا جاوید نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منگنی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اکیلی صوفہ پر بیٹھی ہیں۔انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ثنا جاوید کا کہنا تھا کہ ’جس وقت یہ تصویر لی گئی تھی اس وقت عمیر کا سوٹ تیار نہیں تھا۔‘واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نے اپنے نکاح کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔شوبز جوڑی کے نکاح کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر