02:00 pm
چہرے سے لگتی ہیں مغرور، لیکن زندگی سے بھرپور۔۔۔شوبز کی وہ اداکارائیں جن کی شخصیت میں ہی غرور ہے

چہرے سے لگتی ہیں مغرور، لیکن زندگی سے بھرپور۔۔۔شوبز کی وہ اداکارائیں جن کی شخصیت میں ہی غرور ہے

02:00 pm

شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو شہرت کے آسمان کو چھو رہے ہیں لیکن ان میں غرور کا کوئی شائبہ تک نہیں۔۔۔انہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ تو کسی سے بات بھی نہیں کرتی ہوں گی لیکن سچ تو یہ ہے ان سے ملنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ وہ انتہائی صاف دل کی اور جھک کر ملنے والی ہیں۔۔۔ صبا قمر شہرت کے آسمان کو چھونے والی صبا قمر کو اکثر لوگ کافی مغرور سمجھتے ہیں۔۔۔پاکستان میں تو انہوں نے نام کمایا ہی لیکن بھارت میں بھی ان کے کافی فینز ہیں اور وہ انڈسٹری کی
کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔۔۔لیکن صبا قمر کو بہت قریب سے جاننے والے اچھی طرح واقف ہیں کہ جو ایک بار صبا سے ملتا ہے صبا اسے کبھی نہیں بھولتیں اور ہمیشہ نام سے ہی بلاتی ہیں۔۔۔صبا ان لوگوں میں سے ہیں جو اپنے فینز تک کو شکل اور ناموں سے یاد رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔۔۔وہ اپنے ماضی کو ہمیشہ اپنے ساتھ جوڑ کر رکھتی ہیں اور خود کو زمین پر ہی رکھنا چاہتی ہیں۔۔۔ مہوش حیات صرف ملکی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ
مہوش حیات بہت ہی صاف دل کی مالک ہیں۔۔۔وہ کبھی کسی کی برائی کرنا پسند نہیں کرتیں اور ان میں غرور نام کو نہیں۔۔۔مہوش حیات کبھی اپنے فینز کو ناراض نہیں کرتیں اور کوشش کرتی ہیں کہ اگر کہیں مل جائیں تو ان سے لازمی ملاقات کریں اور ان کو وقت دیں۔۔۔نظر انداز کرنا ان کے اختیار میں ہی نہیں۔۔۔فلم اسکرین پر بھی راج کیا لیکن ان میں غرور کا کوئی عکس موجود نہیں۔۔۔ سجل علی سجل علی ایک بہت ہی سادہ طبیعت کی لڑکی ہیں اور انڈسٹری میں اتنا نام کمانے کے باوجود وہ سب کی سنتی بھی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ ان پر عمل بھی کریں۔۔۔انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں اسٹار ہوں بلکہ وہ ہمیشہ اپنے آپ کو ایک طالبعلم کی طرح ہی لیتی ہیں۔۔
۔سجل کے ساتھ اداکار اس بات کے گواہ ہیں کہ وہ بہت ہی زندہ دل اور خوش مزاج لڑکی ہیں جن میں غرور نام کو نہیں۔۔۔ مایا علی مایا علی ان لوگوں میں سے ہیں جن میں کوئی بناوٹ نہیں۔۔۔وہ دوستوں میں اگر ہوں گی تو ان کو دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ شہرت کا مزہ بھی چکھ چکی ہیں۔۔۔وہ ایک بہترین انسان ہیں اور بہت ہی نرم مزاج کی ہیں۔۔۔مایا علی کے فینز اگر ان سے ملنے آئیں تو وہ بہت ہی خوش دلی سے ان سے ملتی ہیں۔۔۔ سائرہ یوسف لوگوں کو لگتا ہے کہ سائرہ یوسف بہت مغرور ہوں گی لیکن ایسا ہرگز نہیں۔۔۔سائرہ فوراً ہی دوست بن جاتی ہیں اور دوسروں کی خوشی کا بھی بہت خیال رکھتی ہیں۔۔۔ان کی مسکراہٹ کبھی کم نہیں ہوتی چاہے وہ خود کتنی ہی پریشان کیوں نا ہوں۔۔۔
 

تازہ ترین خبریں

مریم اور بلاول جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں،وفاقی وزیراطلاعات

مریم اور بلاول جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں،وفاقی وزیراطلاعات

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا

آسمان سے گراکھجورمیں اٹکا،فیصل واوڈا کی بطور  سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے بڑااقدام اٹھالیاگیا

آسمان سے گراکھجورمیں اٹکا،فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے بڑااقدام اٹھالیاگیا

بے شک نمبر کاٹ لیں لیکن وزیراعظم نوازشریف ہی ہے،کمسن بچی

بے شک نمبر کاٹ لیں لیکن وزیراعظم نوازشریف ہی ہے،کمسن بچی

بلاتاخیر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے ،وفاقی وزیر داخلہ

بلاتاخیر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے ،وفاقی وزیر داخلہ

پہلے نفرت کی گولی اوراب جوتی کھائی ،ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے،احسن اقبال

پہلے نفرت کی گولی اوراب جوتی کھائی ،ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے،احسن اقبال

شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ واپس لینے پر غور،کیاسکولز بھی دوبارہ بندہونیوالے ہیں؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ واپس لینے پر غور،کیاسکولز بھی دوبارہ بندہونیوالے ہیں؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

لیاری، فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی

لیاری، فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات

کورونا کےبڑھتےکیسز،گجرات کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کےبڑھتےکیسز،گجرات کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

گلگت بلتستان اسمبلی میں خطے کو صوبہ بنانے کی تاریخی قرارداد منظور

گلگت بلتستان اسمبلی میں خطے کو صوبہ بنانے کی تاریخی قرارداد منظور

شاطر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو بلیک میل کررہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

شاطر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو بلیک میل کررہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

26مارچ کو لانگ نہیں’’ کوئیک ‘‘مارچ ہوگا،فرخ حبیب

26مارچ کو لانگ نہیں’’ کوئیک ‘‘مارچ ہوگا،فرخ حبیب