11:12 am
 آمنہ الیاس کے بیان سے عوام بھڑک اٹھے

آمنہ الیاس کے بیان سے عوام بھڑک اٹھے

11:12 am

کر اچی (ویب ڈیسک )اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریموں یا گوری رنگت کی خواتین کی کےخلاف تو گزشتہ کچھ عرصے سے مہم چلاتی آ رہی ہیں، تاہم انہیں سماج کے اہم مسائل پر کھل کر بات کرنے کے حوالے سے بھی پہچانا جاتا ہے۔حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران اس تاثر کو یکسر مسترد کیا کہ اداکاراؤں کے نیم عریاں لباس اور خواتین کے بولڈ انداز سےری پ کے واقعات بڑھتے ہیں۔آمنہ الیاس کے مطابق ری پ کرنے والے مرد حضرات ذہنی طور پر بیمار ہوتے
ہیں، ضروری نہیں کہ وہ ٹی وی یا موبائل فون پر کوئی چیز دیکھنے کے بعد ری پ کرتے ہوں۔امریکی نشریاتی ادرے وائس آف امریکا (وی او اے اردو) کو دیے گئے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے کہا کہ زیادہ تر لوگ ان سمیت اداکاراؤں کی سوشل میڈیا پوسٹس پر کمنٹس کرتے ہیں کہ وہ ملک میں فحاشی پھیلانے سمیت لوگوں کو ری پ کی جانب راغب کر رہی ہیں۔آمنہ الیاس کے مطابق وہ ایسے کمنٹس کے بعد سوچتی ہیں کہ اداکارائیں کس طرح فحاشی پھیلا رہی ہیں
اور پھر انہیں خیال آتا ہے کہ شاید وہ جینز، ٹی شرٹ، اسکرٹ، ساڑھی اور دیگر بولڈ اور نیم عریاں لباس پہنتی ہیں اس لیے، لیکن ساتھ ہی ان کے ذہن میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا عورتوں کا ایسا لباس ری پ کرنے والے افراد کو مشتعل کرتا ہے؟اداکارا نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام جاہل ہے، وہ یہ نہیں سمجھ رہا کہ ری پ کرنے والا شخص ذہنی طور پر بیمار ہوتا ہے۔اداکارہ نے دلیل دی کہ لازمی نہیں کہ ری پ کرنے والے مرد ٹی وی یا اپنے موبائل پر کوئی چیز دیکھ کر اس جرم کے لیے تیار ہو۔انہوں نے کہا کہ آج کا دور انٹرنیٹ کا دور ہے، اگر پاکستانی اداکاراؤں کو کام سے روک کر انہیں گھر بٹھا بھی لیں تو بھی لوگ بولی وڈ و ہولی وڈ کا مواد دیکھیں گے۔
آمنہ الیاس کے مطابق ری پ تو اس وقت بھی ہوتے تھے جب ٹی وی نہیں تھا۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس بات کی ذمہ داری نہیں لیں گی کہ انہیں بہت سارے لوگ فالو کرتے ہیں اور وہ انہیں خوش رکھنے کے لیے پابندیوں کے مطابق زندگی گزارے۔آمنہ الیاس نے انٹرویو میں سانولی رنگت کے موضوع پر بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو کچھ گوری تھیں لیکن جیسے ہی وہ بڑی ہوتی گئیں تو ان کی والدہ اور خالہ نے یہ باتیں کرنا شروع کردیں کہ یہ سانولی کیوں ہوتی جا رہی ہیں؟اداکارہ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ماضی میں کچھ فوٹوشوٹ کے دوران ان کی سانولی رنگت کو مصنوعی میک اپ کے ذریعے گورا کیا گیا،
جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار بھی کیا۔اداکارہ کے مطابق وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر ایڈٹ کیے بغیر ہی شیئر کرتی ہیں، البتہ بعض تصاویر کھینچنے کے دوران کچھ لائٹس کا استعمال کرنے کی وجہ سے ان کی رنگت کچھ نکھری نظر آتی ہے۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں گندمی یا سانولی رنگت کے کردار دکھائی نہیں دیتے، عام طور پر ڈرامے میں ساس، بہو اور بیٹی کا رنگ ایک جیسا ہی گورا دکھایا جاتا ہے۔آمنہ الیاس نے رنگ گورا کرنے والی کریموں کی جانب سے نام بدلنے کی روایات کو بھی محض ایک بہانا قرار دیا اور کہا کہ اس سے کچھ نہیں بدلنے والا۔

تازہ ترین خبریں

مریم اور بلاول جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں،وفاقی وزیراطلاعات

مریم اور بلاول جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں،وفاقی وزیراطلاعات

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا

آسمان سے گراکھجورمیں اٹکا،فیصل واوڈا کی بطور  سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے بڑااقدام اٹھالیاگیا

آسمان سے گراکھجورمیں اٹکا،فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے بڑااقدام اٹھالیاگیا

بے شک نمبر کاٹ لیں لیکن وزیراعظم نوازشریف ہی ہے،کمسن بچی

بے شک نمبر کاٹ لیں لیکن وزیراعظم نوازشریف ہی ہے،کمسن بچی

بلاتاخیر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے ،وفاقی وزیر داخلہ

بلاتاخیر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے ،وفاقی وزیر داخلہ

پہلے نفرت کی گولی اوراب جوتی کھائی ،ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے،احسن اقبال

پہلے نفرت کی گولی اوراب جوتی کھائی ،ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے،احسن اقبال

شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ واپس لینے پر غور،کیاسکولز بھی دوبارہ بندہونیوالے ہیں؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ واپس لینے پر غور،کیاسکولز بھی دوبارہ بندہونیوالے ہیں؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

لیاری، فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی

لیاری، فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات

کورونا کےبڑھتےکیسز،گجرات کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کےبڑھتےکیسز،گجرات کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

گلگت بلتستان اسمبلی میں خطے کو صوبہ بنانے کی تاریخی قرارداد منظور

گلگت بلتستان اسمبلی میں خطے کو صوبہ بنانے کی تاریخی قرارداد منظور

شاطر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو بلیک میل کررہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

شاطر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو بلیک میل کررہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

26مارچ کو لانگ نہیں’’ کوئیک ‘‘مارچ ہوگا،فرخ حبیب

26مارچ کو لانگ نہیں’’ کوئیک ‘‘مارچ ہوگا،فرخ حبیب