03:31 pm
ایکشن اور رومانس ایک ساتھ۔۔ ایسی فلم جو آپ نے پہلے نہیں دیکھی ہوگی۔۔ایکشن فلم ونڈروومن  کب ریلیز ہو رہی ہے۔۔؟

ایکشن اور رومانس ایک ساتھ۔۔ ایسی فلم جو آپ نے پہلے نہیں دیکھی ہوگی۔۔ایکشن فلم ونڈروومن کب ریلیز ہو رہی ہے۔۔؟

03:31 pm

کورونا کی وبا کے باعث رواں برس متعدد بار ریلیز سے التوا کا شکار رہنے والی فلم 'ونڈر وومن 1984' کو آئندہ ماہ کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔گال گدوت کی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم کو ابتدائی طور پر رواں برس جون میں ریلیز کیا جانا تھا، تاہم اس وقت دنیا بھر میں پھیلی ہوئی کورونا کی وبا کے باعث اس کی ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔بعد ازاں ’ونڈر وومن 1984‘ کواگست 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا،
تاہم اگست میں بھی امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے کے باوجود سینما ہاؤسز نہیں کھولے گئے تھے جس کی وجہ سے ’ونڈر وومن‘ کی ریلیز کو اکتوبر تک مؤخر کیا گیا تھا۔لیکن اکتوبر میں بھی امریکا سمیت دنیا بھر میں سینما نہ کھلنے کی وجہ سے فلم کی کمپنی نے اس کی ریلیز کو مزید 2 ماہ تک مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ فلم کو ممکنہ طور پر دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔اور اب فلم کی پروڈکشن
کمپنی وارنر برادرز نے تصدیق کی ہے کہ فلم کو آئندہ ماہ کرسمس کے موقع پر سینما گھروں سمیت اسٹریمنگ ویب سائٹ ایچ بی او میکس پر بھی ریلیز کیا جائے گا۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں وارنر برادرز اور ونڈر وومن 1984‘ کے ڈسٹری بیوٹر اے ٹی اینڈ اے کے عہدیداروں کا حوالہ دیتےہوئے بتایا کہ فلم کو آئندہ ماہ 16 دسمبر سے ریلیز کرنا شروع کردیا جائے گا۔فلم کو امریکا میں مختص سینما گھروں سمیت دنیا بھر میں وہاں سینما ہالز میں پیش کیا جائے گا، جہاں اسٹریمنگ ویب سائٹ ایچ بی او میکس کی سروس میسر نہیں ہوگی۔ونڈر وومن 1984‘ کو ابتدائی طور پر یورپ کے کچھ ممالک سمیت ایشیائی ممالک میں 16 دسمبر
کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، تاہم فلم کو امریکا سمیت ایچ بی او میکس پر کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ونڈر وومن 1984‘ کی طرح رواں سال کی متعدد فلموں کو بھی سینما گھر بند ہونے کی وجہ سے آن لائن ریلیز کیا گیا یا پھر ان کی ریلیز ہی ملتوی کردی گئی ہے۔’ونڈر وومن 1984‘ تین سال قبل 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ونڈر وومن‘ کا سیکوئل ہے اور نئی فلم میں بھی اسرائیلی نژاد امریکی یہودی اداکارہ گال گدوت سپر ہیرو خاتون کے روپ میں دکھائی دیں گی۔ہدایت کار پیٹی جینکسن کی فلم ’ونڈر وومن 1984‘ کے اب تک دو ٹریلر جاری کیے گئے ہیں، جن میں جہاں گال
گدوت کو ایکشن میں اپنے حریفوں کو مات دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وہیں انہیں رومانس میں مبتلا دکھایا گیا ہے۔ٹریلرز میں 47 سالہ اداکارہ کرسٹین وگ کو بھی سپر ولن لیڈی کے طور پر دکھایا گیا ہے جو فلم میں سپر لیڈی ہیرو کو تنگ کرتی دکھائی دیں گی۔ٹریلر سے اگرچہ فلم کی کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار شائقین گال گدوت کو نہ صرف ایکشن میں دیکھیں گے بلکہ اس بار وہ انہیں ایک عام خاتون کی طرح رومانس کرتے ہوئے بھی دیکھ سکیں گے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کے اہم شہر میں رشتہ مانگنے پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں نے نوجوان کیساتھ ایسا لرزہ خیز کام کر ڈالا کہ پاکستانی سناٹے میں آگئے

پاکستان کے اہم شہر میں رشتہ مانگنے پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں نے نوجوان کیساتھ ایسا لرزہ خیز کام کر ڈالا کہ پاکستانی سناٹے میں آگئے

پاکستانی اب موٹر سائیکل لینے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، رجسٹریشن کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا

پاکستانی اب موٹر سائیکل لینے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، رجسٹریشن کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا

یہ پاکستانی خاتون یولیس یونیفارم میں کیا شرمناک حرکتیں کیا کرتی تھی کہ گرفتار کر لیا گیا؟ جانیں 

یہ پاکستانی خاتون یولیس یونیفارم میں کیا شرمناک حرکتیں کیا کرتی تھی کہ گرفتار کر لیا گیا؟ جانیں 

طلبہ و طالبات متوجہ ہوں ، امتحانات کی نئی تاریخ مقرر کردی گئی، جان لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی 

طلبہ و طالبات متوجہ ہوں ، امتحانات کی نئی تاریخ مقرر کردی گئی، جان لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی 

عمران خان جمہوریت ختم کرکے ملک میں صدارتی نظام مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

عمران خان جمہوریت ختم کرکے ملک میں صدارتی نظام مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

شرمناک الزام ، ن لیگی رہنما کے بھائی سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج

شرمناک الزام ، ن لیگی رہنما کے بھائی سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج

 پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا اور اپوزیشن کیلئے بجلی کا جھٹکا ثابت ہوگا۔فردوس عاشق اعوان

پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا اور اپوزیشن کیلئے بجلی کا جھٹکا ثابت ہوگا۔فردوس عاشق اعوان

 فی الوقت کسی بھی ملک کو آم بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

فی الوقت کسی بھی ملک کو آم بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔ وزیراعظم عمران

کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔ وزیراعظم عمران

 اسلام آبادیونائیٹڈنےلاہورقلندرزکو28 رنزسےہرادیا

اسلام آبادیونائیٹڈنےلاہورقلندرزکو28 رنزسےہرادیا

سعوددی عرب کی طرف سے حج کے فیصلہ کی مکمل تائید کرتے ہیں، کورونا کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے یہ مناسب اور درست فیصلہ ہے۔ طاہر اشرفی 

سعوددی عرب کی طرف سے حج کے فیصلہ کی مکمل تائید کرتے ہیں، کورونا کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے یہ مناسب اور درست فیصلہ ہے۔ طاہر اشرفی 

وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر چودھری پرویزالہٰی کےدرمیان ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر چودھری پرویزالہٰی کےدرمیان ملاقات

تعلیمی شعبہ کو ریلیف دینے اورتعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا کم از کم چار فیصد نہ کرنا ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔ ملک ابرارحسین

تعلیمی شعبہ کو ریلیف دینے اورتعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا کم از کم چار فیصد نہ کرنا ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔ ملک ابرارحسین

جمعیت علماء اسلام نےسندھ نے پیپلزپارٹی کےخلاف تحریک شروع کرنےکا اعلان کر دیا۔

جمعیت علماء اسلام نےسندھ نے پیپلزپارٹی کےخلاف تحریک شروع کرنےکا اعلان کر دیا۔