03:47 pm
ہم دو جسم لیکن ایک جان ہیں -- پاکستانی اداکارائیں اور ان کی دوست بہنیں

ہم دو جسم لیکن ایک جان ہیں -- پاکستانی اداکارائیں اور ان کی دوست بہنیں

03:47 pm

پاکستانی اداکاراؤں کی فیملی ہمیشہ انہیں سپورٹ کرتی دکھائی ہیں- اور جن اداکاراؤں کی فیملی میں ان کی بہنیں موجود ہیں وہ ان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں- ان اداکاراؤں کا اپنی بہنوں سے محبت کا ایک گہرا رشتہ ہوتا ہے اور یہ اکثر اپنی بہنوں کے ساتھ اپنی خوبصورت تصاویر پوسٹ کرتی ہیں- یمنیٰ زیدی کی بہنیں یمنیٰ زیدی ایک معروف فنکارہ ہیں اور اپنی معصومیت کی وجہ سے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد رکھتی ہیں- یمنیٰ کی دو بہنیں اور دونوں ان سے بڑی اور شادی شدہ ہیں- یمنیٰ زیدی اپنے
کیریر کے آغاز میں اکثر شوز میں اپنی بہنوں کے ساتھ ہی دکھائی دیتی تھیں جن کے نام علیزے اور مہرین زیدی ہیں- ان تینوں بہنوں کے درمیان گہری دوستی دیکھنے کو ملتی ہے- نیمل خاور کی بہن یوں تو نیمل خاور نے بہت کم ڈراموں میں کام کیا ہے لیکن ان کے فینز کی تعداد بہت زیادہ ہے جس کی وجہ نیمل کی جاندار اداکاری ہے جسے کافی پسند کیا گیا- نیمل خاور کی بہن فائزہ خاور بھی نہ صرف نیمل کی طرح خوبصورت ہیں بلکہ وہ پیشے کے اعتبار سے ایک وکیل بھی ہیں-
ان دونوں بہنوں کے درمیان محبت کا ایک خاص رشتہ قائم ہے- عائزہ خان کی بہن عائزہ خان کی بہن حبا خان ان سے بہت چھوٹی اور کم عمر ہیں- عائزہ اکثر اپنے انٹرویوز میں اپنے بہن بھائیوں کا ذکر بہت شوق سے کرتی ہیں- عائزہ کی چھوٹی بہن نے عائزہ کے بچوں کی پرورش کے حوالے سے ان کی بہت مدد کی ہے- یہاں تک کہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ “ میرے خیال دو بچوں کی پیدائش میں اتنا بڑا وقفہ ایک اچھا آئیڈیا ہے کیونکہ کبھی کبھی چھوٹے بھی بڑوں کی مدد کرتے ہیں“- فاطمہ آفندی کی بہن فاطمہ آفندی اور ان بہن مریم آفندی ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں- یہ دونوں بہنیں اس حد تک قریب ہیں کہ مریم جب بھی کہیں جاتی ہیں یا فاطمہ کے
قریب نہیں ہوتیں تو اس وقت فاطمہ کو اپنے کاموں کو منظم کرنے کے حوالے سے مشکل پیش آتی ہے- فاطمہ آفندی اس وقت انتہائی افسردہ دکھائی دیں جب ان کی بہن کی شادی ہوئی- ہانیہ عامر کی بہن ہانیہ عامر کی صرف ایک بہن ہے جو ان سے 5 سال چھوٹی ہے- یوں تو ہانیہ بہت کم اپنی فیملی کی تصاویر شئیر کرتی ہیں لیکن ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بہن اور والدہ کے بہت قریب ہیں- ہانیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ان کی بہن ان سے زیادہ خوبصورت اور پرکشش ہے-
 
تازہ ترین خبریں

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

 تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

 جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

سانحہ ساہیوال میں پر برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر آئی جی بلوچستان تعینات 

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔  شیخ رشید

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔ شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

 عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری